کنزا ہاشمی کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کنزا ہاشمی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سفید لباس زیب تن کیے بھارتی فلم کے گانے پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے […]

 0  3
کنزا ہاشمی کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کنزا ہاشمی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سفید لباس زیب تن کیے بھارتی فلم کے گانے پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سیاہ دل کی ایموجی کا استعمال کیا۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں سنجے دت اور ماہیما چوہدری کی فلم ’کرک شیترا’ کا گانا ’بن ٹھن چلی‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

گانے میں سکھ ویندر سنگھ اور سنیدھی چوہان نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

کنزا ہاشمی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں 16 سال کی عمر میں تقریباً 10 سال قبل اپنے پہلے ڈرامے کے لیے پانچ لاکھ روپے کی پیشکش ہوئی تھی۔

کنزا ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ پانچ لاکھ روپے کی پیشکش سن کر حیران رہ گئی تھیں لیکن اس کا اظہار نہیں کیا اور پھر کام کرنے کے بعد انہیں پورے پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا۔

اداکارہ نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں اب تک ایک بار محبت ہوچکی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ محبت بار بار ہوسکتی ہے اور آگے کا نہیں پتا مجھے کتنی بار محبت ہوگی۔

واضح رہے کہ کنزا ہاشمی اے آر وائی ڈیجیٹل کے سپر ہٹ ڈراموں ’ہوک‘۔ ’آزمائش‘۔ اور ’’گل و گلزار۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow