کرینہ کپور کن فلموں میں کام کرنے پر فخر محسوس کرتی ہیں؟
ممبئی: بالی وڈ میں ’بیبو‘ کے لقب سے پہچان بنانے والی کرینہ کپور نے کیریئر کی ایسی فلموں کے بارے میں بات کی ہے جن میں کام کرنا ان کیلیے باعثِ فخر رہا۔ کرینہ کپور حال ہی میں فلم ’کریو‘ میں کریتی سنن اور تبو کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں۔ فلم […]
ممبئی: بالی وڈ میں ’بیبو‘ کے لقب سے پہچان بنانے والی کرینہ کپور نے کیریئر کی ایسی فلموں کے بارے میں بات کی ہے جن میں کام کرنا ان کیلیے باعثِ فخر رہا۔
کرینہ کپور حال ہی میں فلم ’کریو‘ میں کریتی سنن اور تبو کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں۔ فلم نے باکس آفس پر شاندار کمائی کی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر مواد اچھا ہو تو خواتین اداکاروں کیلیے ناظرین کو سینما گھروں تک لانا کوئی مشکل کام نہیں۔
بالی وڈ ادکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں ایک نہیں بلکہ دو کامیاب خواتین پر مبنی فلموں کا حصہ بن کر بہت خوش اور فخر محسوس کر رہی ہوں جن کی کہانیاں دوستی، محبت اور تفریح پر مبنی ہیں۔
متعلقہ: کرینہ کپور کس فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں؟
کرینہ کپور نے کہا کہ ہم نے اکثر مرد اداکاروں کو فلم میں روڈ ٹرپ یا ڈکیتی کرتے ہوئے دیکھا ہے لیکن خواتین کو ایسا کرنے پر مجبور کرنا اور پھر دنیا ان کو دیکھے، یہ ایک الگ ہی احساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم ’اومکارا‘ سے لے کر ’جب وی میٹ‘، ’ہیروئن‘، ’ویرے دی ویڈنگ‘، ’جانِ جاں‘ اور اب ’کریو‘ تک میرے کردار ہمیشہ کافی مضبوط رہے، میں نے ایک پیغام دینے کیلیے ان کرداروں کو منتخب کیا۔
انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ آج مجھے لگتا ہے کہ بات صرف ہیرو یا ہیروئن کی نہیں بلکہ فلم کے مواد کی ہوتی ہے جو لوگوں کو جوڑتی ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں 25 سال گزارنے کے بعد اس مقام پر آنے کیلیے بہت مشکور ہوں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟