مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: سلمان خان، شاہ رخ نے ووٹ کاسٹ کردیا، ویڈیو وائرل
بھارتی ریاست مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بالی ووڈ خانز کی ووٹ کاسٹ کردیا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہ رخ خان اور سلمان خان نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے دوران اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شاہ رخ اپنے اہلخانہ، گوری، اور بچوں آریان خان، سہانا خان […]
بھارتی ریاست مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بالی ووڈ خانز کی ووٹ کاسٹ کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہ رخ خان اور سلمان خان نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے دوران اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شاہ رخ اپنے اہلخانہ، گوری، اور بچوں آریان خان، سہانا خان کے ساتھ پولنگ بوتھ پر پہنچے اور انہیں کئی سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیر لیا۔
سلمان خان بھی سخت سیکیورٹی کے درمیان ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچے۔اس دوران شاہ رخ نے نیلے رنگ کی ڈینم جینز کے ساتھ سفید شرٹ زیب تن کی جبکہ سہانا خان خوبصورت سبز لباس میں ملبوس دکھائی دیں۔
ویڈیو میں شاہ رخ کو سہانا کا ہاتھ پکڑتے ہوئے دیکھا گیا جب انہوں نے اسے پولنگ بوتھ کے باہر جمع ہونے والے ہجوم سے بچایا۔جب سلمان خان پہنچے تو انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیر لیا، سلمان خان نے نکالی ٹوپی، گرے ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھا تھا۔
واضح رہے کہ بابا صدیقی کی موت کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔
شاہ رخ اور سلمان کے علاوہ بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے بدھ کو حق رائے دہی استعمال کیا جن میں اکشے کمار، گووندا، ارجن کپور، کارتک آریان، شردھا کپور، اکشے کمار، پاریش راول، ہیما مالنی، ایشا دیول، سنیل شیٹی، رنبیر کپور، کرینہ کپور، اور سیف علی خان ودیگر شامل تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟