منال خان کی ننھے بیٹے کے ساتھ ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی ننھے بیٹے کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے ننھے بیٹے محمد حسن اکرام کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بیٹے کو پیار کررہی ہیں۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کی ایموجی […]

 0  3
منال خان کی ننھے بیٹے کے ساتھ ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی ننھے بیٹے کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے ننھے بیٹے محمد حسن اکرام کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بیٹے کو پیار کررہی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کی ایموجی بنائی۔

منال خان نے چند گھنٹے قبل ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ کنزا ہاشمی نے بھی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے ہاں گزشتہ سال یکم نومبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام محمد حسن اکرام رکھا گیا تھا۔

احسن محسن اور منال خان ستمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اس جوڑے نے پہلے اگست 2023 میں اپنے گھر ننھے مہمان کی متوقع آمد کے حوالے سے پوسٹ کر کے مداحوں کو خوش خبری سنائی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow