چیمپئنز ٹرافی میں کوہلی کا کیچ اظہر سے ڈراپ ہوا تو شاداب نے کیا کہا تھا؟
قومی کرکٹر شاداب خان نے بتایا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں کوہلی کا کیچ ڈراپ ہونے پر اظہر علی کو حوصلہ دیا۔ قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کوہلی کا کیچ کیسے لیا، شاداب خان کو آٹھ سال بعد بھی ایک ایک سیکنڈ یاد ہے، انہوں نے بتایا کہ اظہر علی سے کیچ […]
قومی کرکٹر شاداب خان نے بتایا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں کوہلی کا کیچ ڈراپ ہونے پر اظہر علی کو حوصلہ دیا۔
قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کوہلی کا کیچ کیسے لیا، شاداب خان کو آٹھ سال بعد بھی ایک ایک سیکنڈ یاد ہے، انہوں نے بتایا کہ اظہر علی سے کیچ ڈراپ ہوا تو حوصلہ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کیچ ڈراپ ہونے پر واپس جاتے ہوئے سوچا اب کیا ہوگا لیکن اگلے ہی بال پر میرے ہاتھ میں کیچ آگیا، کیسے آیا، کس طرح لیا، پتہ نہیں۔
شاداب خان نے کہا کہ جشن منا کر بولنگ سے پہلے ہی تھک چکا تھا۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی تھی جبکہ پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔
چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شاندار بولنگ پر محمد عامر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ محمد عامر نے روہت شرما، روہت شرما کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
اب آٹھ سالوں بعد چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان کی میزبانی میں ہورہا ہے پاکستان اپنا پہلا میچ 19 فروری کو ہی نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 7 ٹیمیں اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرچکی ہیں پاکستان واحد ٹیم ہے جسے ابھی اسکواڈ کا اعلان کرنا ہے جس کی آخری تاریخ 11 فروری ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟