’پاکستانی پچز کی کنڈیشن میں ہمیں اپنے فاسٹ بولرز، بیٹرز کا بھی سوچنا ہوگا‘

ملتان کی پچ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے فاسٹ بولرز اور بیٹر کا بھی سوچنا پڑے گا۔ اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ ہمیں فاسٹ بولرز کا بھی سوچنا چاہیے […]

 0  1
’پاکستانی پچز کی کنڈیشن میں ہمیں اپنے فاسٹ بولرز، بیٹرز کا بھی سوچنا ہوگا‘

ملتان کی پچ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے فاسٹ بولرز اور بیٹر کا بھی سوچنا پڑے گا۔

اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ ہمیں فاسٹ بولرز کا بھی سوچنا چاہیے اور بیٹرز کا بھی سوچنا چاہیے کہ ان کو بھی پرفارمنس کرنے کا موقع ملے، ایسی مشکل کنڈیشن میں آپ کھیلیں گے تو آپ کے فاسٹ بولرز بالکل ویسٹ ہوجائیں گے۔

کامران اکمل نے کہا کہ ان کا جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے وہ آپ ختم کرتے جائیں گے آنے والے نوجوانوں کے لیے بھی یہ اچھا اشارہ نہیں ہے، چیمپئنز ٹرافی بھی اب قریب آرہی ہے، یہ دونوں ٹیسٹ میچز ڈیڈ ربر کی طرح ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا چیمپئنز ٹرافی پر۔

سابق کرکٹر نے کا کہ ایسی پچز بناتے کہ آپ کے فاسٹ بولرز بھی بال کرتے، بال ریورس سوئنگ بھی ہوتی، آپ کے بیٹرز بھی رنز کرتے تو زیادہ اچھا ہونا تھا۔

انھوں نے کہا کہ یہاں پر اتنی بریک کرنے والی وکٹ بنادی ہے کہ انھیں بھی سمجھ نہیں آرہا اور ہمیں بھی سمجھ نہیں آرہا، اگر کسی کو سمجھ آرہی ہے تو وہ نعمان اور ساجد کو سمجھ آرہی ہے کہ ہم نے کھیلنا کیسے ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ یہ تو ہے کہ ہم جیتنے کی طرف جارہے ہیں مگر ایسی ٹیموں کے خلاف ہمیں اور بہتر پچز بنانی چاہیے، ہمیں نشاندہی کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ جب ہم ٹیسٹ میچ جیتے تھے کہ ہمیں نشاندہی کرنی پڑے گی ٹاپ کی ٹیموں کی کہ ہمیں کن ٹیموں کے خلاف ایسی پچز بنانی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow