چلتی ٹرین سے کُودنے والے مسافر دوسری ٹرین سے کچلے گئے
مسافروں نے محض ایک بات سن کر اپنی جان بچانے کیلئے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد شدید زخمی ہیں۔ بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے، انٹرسٹی ایکسپریس جیسے ہی ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو ٹرین میں سوار […]
مسافروں نے محض ایک بات سن کر اپنی جان بچانے کیلئے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد شدید زخمی ہیں۔
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے، انٹرسٹی ایکسپریس جیسے ہی ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو ٹرین میں سوار کسی مسافر نے ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ پھیلا دی۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک مسافر نے ٹرین میں افواہ پھیلی کہ اس میں آگ لگ گئی ہے، اس کے بعد مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔
یہ بات سنتے ہی کچھ مسافروں نے اپنی جان بچانے کیلئے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی لیکن اچانک دوسرے ٹریک پر سامنے سے آنے والی ٹرین کی زد میں آگئے۔
مذکورہ حادثہ میں 4 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ امدادی کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟