ہرنوں میں زومبی وائرس پھیل گیا

امریکا کی ایک اور ریاست میں ہرنوں میں ایک عجیب بیماری جس کو زومبی وائرس کا نام دیا گیا ہے پھیلنے لگی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ایک اور ریاست ورجینیا میں ہرنوں میں عجیب و غریب بیماری پھیل گئی۔ جس کوزومبی ڈیئر ڈزیز کا نام دیا گیا ہے۔ اس بیماری میں […]

 0  4
ہرنوں میں زومبی وائرس پھیل گیا

امریکا کی ایک اور ریاست میں ہرنوں میں ایک عجیب بیماری جس کو زومبی وائرس کا نام دیا گیا ہے پھیلنے لگی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ایک اور ریاست ورجینیا میں ہرنوں میں عجیب و غریب بیماری پھیل گئی۔ جس کوزومبی ڈیئر ڈزیز کا نام دیا گیا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا ہرن پریشان کن صورتحال کا شکار رہتے ہیں اور ان کے منہ سے رال ٹپکتی رہتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ریاست میں 2 ہرنوں کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا جس کے بعد انہیں حفاظتی اقدام کے طور پر مار دیا گیا ہے۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پارک، پودوں، جنگلات اور تاریخی مقامات کو محفوظ رکھنے کے لیے ہرن کی آبادی کو کم کیا جاتا ہے۔

اس بیماری کا متاثرہ جانوروں کا گوشت کھانے والے یا بیمار جانوروں کے ساتھ رہنے والے بندروں میں پھیلنے کا خطرہ ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں ہرن میں اس بیماری کا پہلا کیس امریکی ریاست مونٹانا میں سامنے آیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow