ہوا اور پانی سے مکھن تیار کرنے کا تجربہ حیرت انگیز طور پر کامیاب

ویسے تو سائنسدان اپنے نئے تجربات سے دنیا کو حیران کرتے ہی رہتے ہی لیکن اس بار ایک ایسا کارنامہ انجام دیا کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ جی ہاں ! سائنسدانوں نے ہوا سے مکھن بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے تعاون سے ایک امریکی کمپنی […]

 0  3
ہوا اور پانی سے مکھن تیار کرنے کا تجربہ حیرت انگیز طور پر کامیاب

ویسے تو سائنسدان اپنے نئے تجربات سے دنیا کو حیران کرتے ہی رہتے ہی لیکن اس بار ایک ایسا کارنامہ انجام دیا کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔

جی ہاں ! سائنسدانوں نے ہوا سے مکھن بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے تعاون سے ایک امریکی کمپنی نے صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن کی مدد سے مکھن تیار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرنل نیچر اسٹیبلیٹی میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ مکھن تو محض آغاز ہے، اب دودھ، آئس کریم اور پنیر بھی تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

butter

رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی نے تھرمو کیمیکل طریقہ کار کے ذریعے چکنائی تیار کی جو ابھی صرف جانوروں کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے، یہ مکھن ماحول دوست ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ حیوانی چکنائی کا متبادل ثابت ہوگا۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ اس مکھن کیلئے تمام چکنائی کاربن اور ہائیڈروجن ایٹمز سے تیار کی گئی اور اس کیلئے جانوروں یا پودوں کی ضرورت نہیں پڑی۔

انہوں نے بتایا کہ اس طریقہ کار میں ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جبکہ پانی سے ہائیڈروجن کو حاصل کیا گیا ہے اور گرم کرکے ان میں سے فیٹی ایسڈز کو الگ کرکے چکنائی کو تیار کیا گیا ہے۔

بل گیٹس کا مزید کہنا ہے کہ لیبارٹری سے چکنائی اور آئل کو تیار کرنا سننے میں تو عجیب لگتا ہے مگر اس سے موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے بچنے میں مدد ملے گی۔ اس طرح کے ماحول دوست مکھن کی قیمت کم رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow