الیکشن کمیشن کے سربراہ کے منہ پر دوران اجلاس سیاہی پھینک دی گئی، ویڈیو وائرل

تبلیسی: الیکشن میں دھاندلی کے الزام کے بعد جارجیا کے اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ کے منہ پر دوران اجلاس سیاہی پھینک دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا میں ہفتے کے روز اپوزیشن جماعت کے رکن نے انتخابات میں حکمران جماعت کی جیت کی تصدیق کرنے والے الیکشن کمیشن کے سربراہ […]

 0  1

تبلیسی: الیکشن میں دھاندلی کے الزام کے بعد جارجیا کے اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ کے منہ پر دوران اجلاس سیاہی پھینک دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا میں ہفتے کے روز اپوزیشن جماعت کے رکن نے انتخابات میں حکمران جماعت کی جیت کی تصدیق کرنے والے الیکشن کمیشن کے سربراہ جورجی کلنڈرایشویلی پر دھاندلی کا الزام لگایا، اور ان کے منہ پر سیاہی پھینک کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب الیکشن کمیشن کے سربراہ انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے اجلاس کر رہے تھے، اپوزیشن رہنما اطمینان سے چلتے ہوئے آئے اور ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔

سیاہی پھینکے والے سیاست دان ڈیوڈ کرتاڈزے کا تعلق سابق صدر میخائل ساکاشویلی کی یونائیٹڈ نیشنل موومنٹ سے تھا، سیاہ پینٹ آنکھ میں جانے کے سبب کلنڈرایشویلی کی ایک آنکھ کو نقصان پہنچا، دوسری طرف سیکیورٹی اہلکاروں نے اپوزیشن رہنما کو فوراً پکڑ لیا، اور اجلاس سے باہر نکال دیا، اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ کلنڈرایشویلی نے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ روس نواز پارٹی جارجین ڈریم نے ایک اور مدت جیت لی ہے، اس اعلان کے بعد دارالحکومت تبلیسی میں کئی دنوں سے احتجاج ہو رہا ہے۔ جب کہ مغرب نواز صدر سالومی زورابیشولی نے روس پر مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے ووٹ کو ناجائز قرار دیا۔

واقعے کے بعد کلنڈرایشویلی اپنی بائیں آنکھ پر پلاسٹر لگا کر میٹنگ میں واپس آ گئے تھے، اور انھوں نے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے جس نے 26 اکتوبر کے انتخابات میں حکمران روس نواز جارجین ڈریم پارٹی کے فاتح ہونے کی تصدیق کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow