ریچھ کیساتھ سیلفی لینے کی کوشش پر خاتون اسپتال پہنچ گئیں

برطانوی خاتون ٹورسٹ کو کار کی کھڑکھی کھول کر ریچھ کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرنا مہنگا پڑگیا اور وہ اسپتال پہنچ گئیں. اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی 72 سالہ خاتون سیاح نے رومانیہ کی ارگیس کاؤنٹی میں پہاڑی سڑک پر جاتے ہوئے دو بڑے ریچھ دیکھے اور ان کے ساتھ سیلفی لینے […]

 0  6
ریچھ کیساتھ سیلفی لینے کی کوشش پر خاتون اسپتال پہنچ گئیں

برطانوی خاتون ٹورسٹ کو کار کی کھڑکھی کھول کر ریچھ کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرنا مہنگا پڑگیا اور وہ اسپتال پہنچ گئیں.

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی 72 سالہ خاتون سیاح نے رومانیہ کی ارگیس کاؤنٹی میں پہاڑی سڑک پر جاتے ہوئے دو بڑے ریچھ دیکھے اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی، تاہم دنوں جانوروں نے ان پر حملہ کردیا۔

خاتون نے جیسے ہی کھڑکی کا شیشہ نیچے کیا اور تصویر لینی چاہی، ان میں سے ایک ریچھ گاڑی کے باہر اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑا ہوگیا اور خاتوں کو اپنا پنجہ مارا۔

خوش قسمتی سے خاتون کی ساتھی ڈرائیور نے مزید حملوں سے بچنے کے لیے عقلمندی کا مظاہرہ کیا اور تیزی سے کار کو وہاں سے بھاگا لے گئیں۔

مذکورہ خاتون کی ساتھی انھیں علاج کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال لے گئی، وہاں متاثرہ خاتون نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کا تعلق اسکاٹ لینڈ سے ہے۔

رپورٹر نے ان سے زخم کے بارے میں استفسار کیا تو سیاح کا کہنا تھا کہ بازو ٹھیک نہیں اس میں تکلیف ہے۔ ہم گاڑی میں تھے اور تصویر لینا چاہتے تھے کہ دونوں ریچھ کھڑکی تک آ گئے۔

ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ خاتون کی چوٹیں جان لیوا نہیں ہیں۔ حملے کے بعد پولیس نے ریچھوں کو علاقے سے بھگانے کے لیے کئی ٹیموں میں منظم کردیا ہے۔

پولیس نے رہائشیوں اور سیاحوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ اگر جنگل میں جانوروں کا سامنا ہو تو ہمیشہ محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow