خاتون کی پریشر ککر سے کپڑے استری کرنے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں خاتون کی پریشر ککر سے کپڑے استری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شوبھانگی پنڈت نامی صرف نے ویڈیو شیئر کی جس میں خاتون پریشر ککر کو سیٹی بجنے تک گرم کرتی دکھائی دے رہی ہیں اس کے بعد وہ تیزی سے گرم […]

 0  5
خاتون کی پریشر ککر سے کپڑے استری کرنے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں خاتون کی پریشر ککر سے کپڑے استری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شوبھانگی پنڈت نامی صرف نے ویڈیو شیئر کی جس میں خاتون پریشر ککر کو سیٹی بجنے تک گرم کرتی دکھائی دے رہی ہیں اس کے بعد وہ تیزی سے گرم ککر کو شرٹ کو استری کرنے کے لیے لے جاتی ہیں۔

خاتون پریشر ککر کو عارضی استری کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون پریشر ککر کی سیٹی بجنے تک انتظار کرتی ہیں پھر تیزی سے گرم ککر کو لے جاکر شرٹ استری کرنے لگ جاتی ہیں۔

خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پریشر ککر کھانا بناتے وقت احتیاط سے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ خاتون استری کے لیے استعمال کررہی ہیں جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ باقی سب تو ٹھیک ہے یہ پاپا کی پری سیٹی بجنے تک کا انتظار کیوں کررہی تھیں۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ خاتون کو یہ بے وقوفی کرنے سے قبل سوچنا چاہیے تھا کہ کوئی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow