ڈرائیور نے سیلاب میں بہنے سے خود کو کیسے بچایا؟ ناقابل یقین ویڈیو
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ڈرائیور ناقابل یقین طور پر سیلاب میں بہنے سے خود کو بچاتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا ہے، جہاں نومبر کے آخر میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اسکول بھی بند ہو گئے ہیں اور گاڑیاں […]
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ڈرائیور ناقابل یقین طور پر سیلاب میں بہنے سے خود کو بچاتا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا ہے، جہاں نومبر کے آخر میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اسکول بھی بند ہو گئے ہیں اور گاڑیاں سیلاب میں پھنس گئی تھیں۔
ایسے ہی ایک واقعے کی یہ ویڈیو جب سامنے آئی تو تیزی سے وائرل ہو گئی، بلاشبہ یہ ایک خوف ناک صورت حال تھی، جس میں ڈرائیور نے تیزی سے فیصلہ کرتے ہوئے پوری اسپیڈ کے ساتھ گاڑی کو بھگاتے ہوئے سیلاب کی زد سے بچایا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحرا جیسے علاقے میں سیلاب امڈ آیا ہے، اور راستے ڈوب گئے ہیں، ایسے میں تین اطراف سے امڈتے سیلاب کے درمیان پک اپ ٹرک چلانے والے ڈرائیور نے خطرے کو بھانپ لیا اور تیزی سے ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔
Amazing escape from a flood
: alfaife.905 pic.twitter.com/3Jt0S4Vf7a
— Visionaledge (@Visionaledge) March 4, 2024
ڈرائیور نے پک اپ ٹرک کو سیلاب زدہ علاقے سے نکالنے کے لیے پوری طاقت کے ساتھ ایکسلریٹر دبایا، اس کے اطراف میں پانی کی سطح بڑھتی جا رہی تھی، لیکن وہ ٹرک کو عین اس وقت نکالنے میں کامیاب ہو گیا جب سیلاب کا پانی پہنچ گیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ قدرتی آفات کے دوران چوکس رہنے اور تیار رہنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟