جیمز بونڈ کا 58 سال بعد ’’بوتل میں بند‘‘ پیغام مل گیا، کیا خفیہ کوڈ تھا؟
جیمز بونڈ ہالی ووڈ کی ایک مشہور زمانہ نامی جاسوسی فلم سیریز ہے اسی کردار کا 58 سال بعد بوتل میں بند خفیہ پیغام مل گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیمز بانڈ کا یہ بوتل میں بند خفیہ پیغام فرانس اور برطانیہ کے درمیان علاقے جرسی میں ایک قلعہ کی بحالی کے دوران […]
جیمز بونڈ ہالی ووڈ کی ایک مشہور زمانہ نامی جاسوسی فلم سیریز ہے اسی کردار کا 58 سال بعد بوتل میں بند خفیہ پیغام مل گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیمز بانڈ کا یہ بوتل میں بند خفیہ پیغام فرانس اور برطانیہ کے درمیان علاقے جرسی میں ایک قلعہ کی بحالی کے دوران ملا ہے جس 26 فروری 1966 کو لکھا گیا تھا۔
اس تحریری پیغام میں ’007 جیمز بونڈ۔ 26 فروری 1966۔ سیکریٹ ایجنٹ۔ ڈونٹ ٹیل اینی بڈی‘ (کسی کو بتانا نہیں) درج ہے۔
جب کہ اسی پیغام کے صفحے کے دوسرے پہلو پر ایک نام ’ای اے بلیمپیڈ‘ لکھا ہوا ہے جو ممکنہ طور پر جرسی کے ایک فنکار ایڈمنڈ بلیمپیڈ کی جانب اشارہ تھا جن کی موت اگست 1966 میں ہو گئی تھی۔
یہ نوٹ جیمز بونڈ سیریز کی فلم تھنڈر بال کی ریلیز کے تقریباً دو ماہ بعد لکھا گیا تھا جس میں شان کونری نے جیمز بونڈ کا کردار ادا کیا تھا جب کہ اس بوتل میں بوتل میں ہفتہ وار اخبار ری ویل کے 23 فروری 1966 کے ایڈیشن کے صفحات (صفحہ نمبر 15 تا 18) بھی پائے گئے۔
اس حوالے سے مذکورہ قلعہ کی بحالی کا کام کرنے والے ادارے جرسی ہیریٹیج نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ الزبتھ قلعے کی پہلی منزل پر موجود آفیسرز کوارٹرز میں مزدوروں نے بند آتش دان کھولا جہاں انہیں یہ پوشیدہ پیغام بوتل میں ملا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟