شمالی اور جنوبی کوریا میں کچرے کے بعد اب کس چیز سے جنگ ہونے والی ہے؟

شمالی اور جنوبی کوریا ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں گزشتہ دنوں شمالی کوریا کی جانب سے کچرے سے بھرے غبارے پھینکنے کا جنوبی کوریا نے بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ شمالی اور جنوبی کوریا دو روایتی حریف پڑوسی ملک ہیں جن کے درمیان تلخیاں عروج پر ہیں اور آئے روز متنازع دھمکی […]

 0  3
شمالی اور جنوبی کوریا میں کچرے کے بعد اب کس چیز سے جنگ ہونے والی ہے؟

شمالی اور جنوبی کوریا ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں گزشتہ دنوں شمالی کوریا کی جانب سے کچرے سے بھرے غبارے پھینکنے کا جنوبی کوریا نے بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

شمالی اور جنوبی کوریا دو روایتی حریف پڑوسی ملک ہیں جن کے درمیان تلخیاں عروج پر ہیں اور آئے روز متنازع دھمکی آمیز بیانات کے ذریعے ایک دوسرے کو دباؤ میں لانے کی کوششیں کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں شمالی کوریا نے اس دشمنی کا نیا رنگ دیتے ہوئے جنوبی کوریا کی جانب سے کوڑا کرکٹ سے بھرے غبارے بھیجے اور کئی بار اس عمل کو دہرایا جس نے عالمی سطح پر سب کی توجہ حاصل کی۔

بعد ازاں شمالی کوریا نے یہ کچرا جنگ بند کرنے کا اعلان کیا تو دوسری جانب جنوبی کوریا نے اب اس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے شمالی کوریا کے خلاف لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف اپنی لاؤڈ سپیکر پروپیگنڈہ مہم دوبارہ شروع کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم آج شمالی کوریا کے خلاف لاؤڈ اسپیکر نصب کریں گے اور لاؤڈ اسپیکر نشریات کا آغاز کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی ذمے داری مکمل طور پر شمالی کوریا پر ہو گی۔

دوسری جانب تقریباً ایک ہفتے کے وقفے کے بعد شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر کوڑے کرکٹ والے غبارے جنوبی کوریا بھیجنا شروع کر دیے ہیں اور برطانوی خبر رساں اداررے روئٹرز کے مطابق اتوار کو دارالحکومت سیئول اور سرحد کے قریبی علاقوں میں کوڑے کرکٹ والے درجنوں غبارے ملے ہیں۔

شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے مزید 600 غبارے جنوبی کوریا بھیج دیے

واضح رہے کہ جمعرات کو جنوبی کوریا میں سماجی کارکنوں کے ایک گروپ نے انتباہ کے باوجود شمالی کوریا کی جانب غبارے بھیجے تھے جن میں شمالی کوریا کے رہنما کن جونگ اُن پر تنقید کرنے والے کتابچے، کے پاپ میوزک اور ڈراموں کی یو ایس بی اور امریکی ڈالر تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow