بپھرے ہاتھی نے کار اور بس پر دھاوا بول دیا، ویڈیو وائرل
بھارت میں بپھرے ہاتھی نے کار اور بس پر دھاوا بول دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بپھرے ہاتھی کو مصروف شاہراہ پر ہنگامہ آرائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی بس اور کار پر دھاوا […]
بھارت میں بپھرے ہاتھی نے کار اور بس پر دھاوا بول دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بپھرے ہاتھی کو مصروف شاہراہ پر ہنگامہ آرائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی بس اور کار پر دھاوا بول رہا ہے۔
ہاتھی کو اپنی سونڈ سے گاڑی کو زمین سے اٹھا کر کسی کھلونے کی طرح پٹختے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
گاڑی کو نقصان پہنچانے کے بعد ہاتھی ایک بس کی طرف بڑھتا ہے اور اسے اٹھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ایسا کرنے میں ناکام رہتا ہے اور بس کو ٹکرے مار کر نقصان پہنچاتا ہے۔
ویڈیو کے آخر میں ٹوٹی پھوٹی کار کو دکھایا گیا ہے۔
ہاتھی کے غصے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن لوگوں میں انسانوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ہاتھی کی طاقت کی تعریف کی وہیں دوسروں نے اس پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’گاڑی ہاتھی کے سامنے کھلونا لگتی ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’میں اس ہاتھی کی طاقت کو دیکھ رہا ہوں نے اس نے گاڑی الٹ دی اور اب بس کو الٹانے لگا ہے۔
تیسرے صارف نے لکھا کہ گاڑی کا ڈرائیور ہاتھی کے مالک کو نہیں چھوڑے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟