پشپا 2 نے امریکی باکس آفس پر بڑا ریکارڈ بنالیا
تامل فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن کی نئی فلم ’پشپا 2‘ نے امریکی باکس آفس پر بڑا ریکارڈ قائم کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الو ارجن ، رشمیکا مندھانا اور فہد فاضل کی فلم ’پشپا 2‘ کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد امریکا میں اس کے ٹکٹوں کی ’پری سیل ‘ بھی شروع […]
تامل فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن کی نئی فلم ’پشپا 2‘ نے امریکی باکس آفس پر بڑا ریکارڈ قائم کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الو ارجن ، رشمیکا مندھانا اور فہد فاضل کی فلم ’پشپا 2‘ کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد امریکا میں اس کے ٹکٹوں کی ’پری سیل ‘ بھی شروع ہوچکی ہے اور امریکی باکس آفس پر ایک ملین ڈالر کمانے والی تیز ترین بھارتی فلم بن گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پشپا 2 دی رول نے امریکی باکس آفس پر پری بکینگ میں ایک ملین ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا ہے جس کے ساتھ ہی یہ فلم بالی ووڈ کی تیز ترین ایک ملین ڈاکر کمانے والی فلم بن گئی ہے۔
فلم میکرز نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لکھا کہ ’پشپا کا راج باکس آفس پر برقرار، ایک نئے تصور کے ساتھ دوبارہ دھوم مچانے آ رہے ہیں۔
فلم میکرس نے اس پوسٹ کے ساتھ ایک پوسٹر بھی شیئر کیا جس میں الو ارجن کے کردار پشپا کو نوٹوں کے ڈھیر پر بیٹھے ہوئےدکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سو کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پشپا2 فلم پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے جو پورے بھارت میں باکس آفس پر زردست کامیاب ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ 17 نومبر کو الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا، جو تیلگو، ہندی، اور تامل زبانوں میں یوٹیوب پر جاری کیا گیا اور چند گھنٹوں میں ہی کروڑوں ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
خیال رہے کہ ’پشپا 2: دی رول‘5 دسمبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کو دیکھنے کیلئے فلم بین بےقرار ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟