گلوکارہ نہال نسیم سر سے پاؤں تک میری نقل کرتی ہیں، آئمہ بیگ
ایک گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ نہال نسیم سے متعلق آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ وہ میری نقل کرتی ہیں۔ اداکارہ آئمہ بیگ نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اس دوران انہوں نے ابھرتی ہوئی گلوکارہ نہال نسیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ […]
ایک گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ نہال نسیم سے متعلق آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ وہ میری نقل کرتی ہیں۔
اداکارہ آئمہ بیگ نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اس دوران انہوں نے ابھرتی ہوئی گلوکارہ نہال نسیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری سر سے پاؤں تک نقل کی ہے۔
آئمہ بیگ نے کہا کہ خواتین فنکاروں کو ختم نہیں کیا گیا بلکہ ان کو کم کردیا گیا ہے، فبیحہ، نرملا اور بہت سی گلوکارائیں ہیں جن کے نام تک لوگ نہیں جانتے۔
گلوکارہ نے کہا کہ ایک لڑکی ہے جس پر مجھے بہت فخر ہے اور وہ نہال نسیم ہے مجھے یاد ہے کہ اس کی شروعات کیسے ہوئی اور وہ بالکل میری جیسی لگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کسی کو اپنے قابل فخر لمحات میں سے کسی کے بارے میں بتانا ہے تو وہ یہ ہے کہ نہال بالکل میری سر سے پاؤں تک نقل کرتی ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ تعریف ہے؟ تو آئمہ بیگ نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک کارنامہ ہے کہ میں نے کسی کو اتنا متاثر کیا کہ اس نے میری نقل کی۔
واضح رہے کہ 18 سالہ نہال نسیم اس وقت وجاہت برادران عاشر اور نائل کے ساتھ اپنے وائرل گانے ’صدقے‘ کے لیے پذیرائی حاصل کررہی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟