تمام بیماریوں کی سب سے بڑی ’جڑ‘ کیا ہے؟

شعبہ طب میں سوزش سے مراد جسم کا ایک ایسا رد عمل ہے جو وہ کسی بھی قسم کی چوٹ یا صدمے کے بعد (یا کہہ لیں کہ اس کے خلاف) ظاہر کرتا ہے۔ سوزش کو انگریزی میں ’انفلیمیشن‘ کہتے ہیں، جسم کی قوت مدافعت کی جانب سے بیرونی حملے کے خلاف ردعمل میں جسم […]

 0  5
تمام بیماریوں کی سب سے بڑی ’جڑ‘ کیا ہے؟

شعبہ طب میں سوزش سے مراد جسم کا ایک ایسا رد عمل ہے جو وہ کسی بھی قسم کی چوٹ یا صدمے کے بعد (یا کہہ لیں کہ اس کے خلاف) ظاہر کرتا ہے۔

سوزش کو انگریزی میں ’انفلیمیشن‘ کہتے ہیں، جسم کی قوت مدافعت کی جانب سے بیرونی حملے کے خلاف ردعمل میں جسم درد، سوجن، سرخی اور حرارت کی علامات نمایاں ہوتی ہیں۔

اس حوالے سے ڈاکٹر خالد جمیل نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل جسمانی سوزش ایک عام سی بیماری بن گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہمارے جسم میں کوئی جراثیم یا وائرس داخل ہوجاتا ہے یا ہمیں کوئی چوٹ لگتی ہے یا کٹ لگتا ہے تو ہمارا جسم ان مسائل کو ٹھیک کرنے کے لئے یا اسے نارمل کرنے کے لئے ردعمل ظاہر کرتا ہے اس ردعمل کو’ سوزش ‘ کہتے ہیں۔

ڈاکٹر خالد جمیل نے بتایا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ہمارے جسم میں جتنی بھی طویل مدتی یعنی کرونِک بیماریاں ہیں ان کی سب سے بڑی وجہ یہی ’انفلیمیشن‘ یعنی سوزش ہے، یہ ہمارے مدافعتی نظام کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر یہ بار بار ہونا شروع ہوجائے تو یہ کینسر، بلڈ پریشر شوگر، امراض قلب اور دیگر بڑی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا الارم ہے، ان امراض کا آغاز سوزش سے ہی ہوتا ہے۔

کون سی غذائیں سوزش کا باعث ہیں؟

جن غذاؤں کے کھانے سے سوزش کا خطرہ بہت زہادہ ہوتا ہے ان میں میٹھی اشیاء جن میں بازار سے ملنے والے جوسز، ٹافیاں، بیکری کی اشیاء وغیرہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کھانے پکانے کا تیل (ویجیٹیبل آئل) کیونکہ اس میں اومیگا سکس ہوتا ہے جو امراض قلب اور جوڑوں کے کا باعث بنتا ہے۔

سوزش کی وجوہات

سوزش ذہنی یا جسمانی دباؤ اور آلودگی کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے، بنیادی طور پر آلودگی ہر جگہ ہوتی ہے، چاہے وہ ہوا ہو جس میں ہم سانس لیتے ہیں یا پانی ہو جسے ہم پیتے ہیں۔ اس آلودگی کے باعث بھی ہمارے جسم میں سوزش پیدا ہو سکتی ہیں۔

جسم میں سوزش کے ہونے کی ایک اور بڑی وجہ کسی چوٹ کا لگنا ہے، انفیکشن پیراسائٹس، جرثومے، وبا، بیکٹریل انفیکشن اور فنگل انفییکشن کے ذریعے ہوتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow