پاکستان ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان ٹیم کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ ہار کر جنوبی افریقہ کیخلاف وائٹ واش تو ہو گئی لیکن اس کے ساتھ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو سنچورین ٹیسٹ میں دو وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ […]

 0  0
پاکستان ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان ٹیم کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ ہار کر جنوبی افریقہ کیخلاف وائٹ واش تو ہو گئی لیکن اس کے ساتھ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو سنچورین ٹیسٹ میں دو وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ با آسانی 10 وکٹوں سے اپنے نام کر کے سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

تاہم اس ہزیمت کے باوجود پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کے میدان میں وہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی جو کرکٹ کی تاریخ میں اس سر زمین پر اب تک کوئی اور غیر ملکی ٹیم نہ بنا سکی۔

پاکستان نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے دوسری اننگ میں 478 رنز بنائے اور یوں وہ پروٹیز کی سر زمین پر فالو آن ہونے کے بعد دوسری اننگ میں 400 یا اس سے زائد رنز بنانے والے پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے پاس تھا جس نے 123 سال قبل 1902 میں جوہانسبرگ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد دوسری اننگ میں سات وکٹوں کے نقصان پر 372 رنز بنائے تھے۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل یونس خان کو اہم ذمہ داری مل گئی؟

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow