ٹی 20 ورلڈ‌کپ: امریکا اور آئرلینڈ کا میچ، ٹاس تاخیر کا شکار

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 30 واں میچ امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، فلوریڈا میں بارش رک گئی لیکن آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کا میچ پاکستان کے لیے بہت اہم […]

 0  4
ٹی 20 ورلڈ‌کپ: امریکا اور آئرلینڈ کا میچ، ٹاس تاخیر کا شکار

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 30 واں میچ امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، فلوریڈا میں بارش رک گئی لیکن آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کا میچ پاکستان کے لیے بہت اہم ہے اگر میچ نہ ہوا تو پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گا۔

امریکی ٹیم کی کامیابی بھی ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر ختم کردے گی۔

اس سے قبل سابق کپتان اظہر علی نے آئی سی سی سے کہا تھا کہ وہ ان میچز کو منتقل کرنے پر غور کرے، فلوریڈا کے حالات کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ میچز نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ دو میچز ایک ہی مقام پر ہوں گے مجھے یقین ہے کہ اس میں شامل ٹیموں نے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہوگا کہ کھیلوں کو کسی دوسرے شہر میں منتقل کیا جائے۔

اظہر علی نے کہا کہ آئی سی سی پہلے ہی نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی خراب پچز پر شدید تنقید کی زد میں ہے اس لیے انہیں فوری ایکشن لینا چاہیے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow