بھارتی ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کیوں نہیں لی؟ اشیش نہرا کا بڑا انکشاف

سابق بھارتی لفیٹ ہینڈ فاسٹ بولر اور آئی پی ایل فرنچائز کے کوچ اشیش نہرا نے بھارتی ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نہ لینے کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔ گجرات ٹائنٹنز کے کوچ نے بھارتی ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے ایک اچھی سی وی ہونے کے باوجود عہدے کے لیے درخواست نہیں […]

 0  2
بھارتی ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کیوں نہیں لی؟ اشیش نہرا کا بڑا انکشاف

سابق بھارتی لفیٹ ہینڈ فاسٹ بولر اور آئی پی ایل فرنچائز کے کوچ اشیش نہرا نے بھارتی ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نہ لینے کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

گجرات ٹائنٹنز کے کوچ نے بھارتی ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے ایک اچھی سی وی ہونے کے باوجود عہدے کے لیے درخواست نہیں دی تھی، جی ٹی کے ہیڈ کوچ اشیش نہرا نے اب اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں راہول ڈریڈ کی پوزیشن لینے کے خواہشمند کیوں نہیں تھے۔

اشیش نہرا نے کہا کہ میں نے اس کے بارے میں نہیں سوچا تھا کیوں کہ میرے بچے چھوٹے ہیں، گوتم کے بچے بھی چھوٹے ہیں لیکن ہر ایک کے خیالات مختلف ہوتے ہیں۔ میں جہاں ہوں وہاں بہت خوش ہوں، میں نو ماہ تک سفر کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔

سابق بھارتی کرکٹر نے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بڑی ذمہ داری کے ساتھ اپنے طور طریقے تبدیل نہیں کریں گے بلکہ کھیل کے بارے میں اور بھی پرجوش ہوں گے۔

اشیش نہرا نے کہا کہ گمبھیر کے جذبے، تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے میں عتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں، وہ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرنے والا ہے اور وہ اچھا کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایک بات تو یقینی ہے جو اس کی شخصیت ہے وہ اسے کبھی نہیں بدلے گا، میں نے اسے اتنے سالوں میں دیکھا ہے، وہ ہمیشہ ایک جیسا اور بہت پرجوش رہتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow