ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کا پاکستان ٹور، پی سی بی نے ویڈیو شیئر کر دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 یکم جون سے شروع ہو رہا ہے میگا ایونٹ کی چمچاتی ٹرافی گزشتہ دنوں پاکستان پہنچی جس کے سفر کی ویڈیو پی سی بی نے شیئر کر دی۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور پہلی بار امریکا کی مشترکہ میزبان میں شروع […]

 0  16
ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کا پاکستان ٹور، پی سی بی نے ویڈیو شیئر کر دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 یکم جون سے شروع ہو رہا ہے میگا ایونٹ کی چمچاتی ٹرافی گزشتہ دنوں پاکستان پہنچی جس کے سفر کی ویڈیو پی سی بی نے شیئر کر دی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور پہلی بار امریکا کی مشترکہ میزبان میں شروع ہو رہا ہے۔ اس میگا ایونٹ کی چمچاتی ٹرافی دنیا کے کئی ملکوں کا سفر کرتی ہوئی گزشتہ دنوں پاکستان پہنچی تھی جس کے ملک گیر ٹور کی خوبصورت ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دی۔

ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان کے مختلف جگہوں پر رونمائی سے سجی تقریبات کی ویڈیوز میں تاریخی مقامات کی خوبصورت منظر کشی کی گئی ہے۔

 

ورلڈ کپ ٹرافی کا سفر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے شروع ہوا جہاں سے یہ ٹرافی حسین نظاروں کے مقام ایبٹ آباد پہنچی۔ ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے اس کی رونمائی کی۔

ویڈیو: بڑے مشن کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کا آغاز

اس کے بعد چمچاتی ٹرافی کو منفرد انداز میں پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور لایا گیا۔ سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اسٹیڈیم میں خوبصورت رکشے میں سوار ہزاروں شائقین کے سامنے ٹرافی کا جلوہ لے کر رونما ہوئے اور انہیں اس ٹرافی کا دیدار کرایا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow