’’ففٹی اور سنچری میرے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی . . .‘‘
آسٹریلیا کیخلاف سپرایٹ مرحلے کے اہم میچ میں روہت شرما نے تابڑ توڑ بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم وہ 8 رنز کی کمی سے سنچری نہیں بنا پائے تھے۔ اپنی جارحانہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے روہت نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں […]
آسٹریلیا کیخلاف سپرایٹ مرحلے کے اہم میچ میں روہت شرما نے تابڑ توڑ بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم وہ 8 رنز کی کمی سے سنچری نہیں بنا پائے تھے۔
اپنی جارحانہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے روہت نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس میچ سے پہلے ہونے والے مقابلے کی پریس میٹنگ کے دوران بھی کہا تھا کہ 50 اور 100 رنز میرے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔
روہت شرما نے کہا کہ میں ایک ہی رفتار کے ساتھ بیٹنگ کرنا چاہتا ہوں اور جب بھی ضروری ہو شاٹس کھیلتا ہوں اور بالرز پر دباؤ ڈالتا ہوں۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ آپ ہر میچ میں بڑا اسکور بنانا چاہتے ہیں لیکن آپ اس بات کا کافی دھیان رکھنا ہوتا ہے کہ بالر اگلی بال کہاں پچ کرے گا اور اسے کس طرح کھیلنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج میں آسٹریلیا کے خلاف اچھی بیٹنگ کرنے میں کامیاب رہا، میں نے میدان کے صرف ایک طرف نہیں بلکہ تمام اطراف میں کامیابی سے شارٹس کھیلے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہ اس اننگز میں سنچری بنانے سے محروم رہے، اگر وہ یہ کارنامہ انجام دے دیتے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے پہلے کپتان بن جاتے۔
خیال رہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی میچ میں 6 ریکارڈز اپنے نام کیے۔
روہت شرما نے اس میچ میں 41 گیندوں پر 92 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی جو بھارت کی فتح کی کنجی ثابت ہوئی جس کے ساتھ ہی بلیو شرٹس نے سیمی فائنل میں بھی جگہ پکی کی۔
بھارتی کپتان کی یہ جارحانہ اننگ 8 چھکوں اور 7 چوکوں سے سجی تھی تاہم خاص بات یہ ہے کہ روہت شرما نے ایک ہی میچ میں ایک یا دو نہیں بلکہ پانچ ریکارڈز اپنے نام کیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟