ویڈیو: پیرس اولمپکس کی مشعل مشہور زمانہ ایفل ٹاور پہنچ گئی

پیرس اولمپکس کا میلہ سجنے میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے اور روایتی مشعل مشہور زمانہ ایفل ٹاور پہنچا دی گئی ہے۔ پیرس اولمپکس کا میلہ سجنے میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔ میگا ایونٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں جب کہ اولمپکس ولیج کو بھی کھول دیا […]

 0  4
ویڈیو: پیرس اولمپکس کی مشعل مشہور زمانہ ایفل ٹاور پہنچ گئی

پیرس اولمپکس کا میلہ سجنے میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے اور روایتی مشعل مشہور زمانہ ایفل ٹاور پہنچا دی گئی ہے۔

پیرس اولمپکس کا میلہ سجنے میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔ میگا ایونٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں جب کہ اولمپکس ولیج کو بھی کھول دیا گیا ہے جہاں 9 ہزار ایتھلیٹس سمیت 14 ہزار 500 سے زائد افراد کی میزبانی کی جائے گی۔

اولمپکس کی روایتی مشعل میزبان شہر پیرس کے مشہور زمانہ ایفل ٹاور پہنچا دی گئی۔ مشعل کو ٹاور کی بالائی منزل پر لے جایا گیا اس سے قبل مشعل کو شہر کے مختلف مقامات لے جایا گیا۔

 

اولمپکس کے لیے ایتھلیٹس کی آمد آج سے شروع ہوگی۔ اولمپکس اور پیرالمپکس کے لیے ولیج میں 20 ہزار سے زائد ایتھلیٹس کی رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے۔ جہاں کھلاڑیوں کو فٹنس سینٹر، ڈوپنگ سینٹر اور کلب کی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

اولمپکس مقابلے 26 جولائی سے 11 اگست تک جاری رہیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow