ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا ہونے میں چند گھنٹے باقی

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج دمبولا میں ہوگا۔ سری لنکا کے شہر دمبولا میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا آغاز ہوگیا ہے۔ افتتاحی میچ نیپال اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے مگر شائقین کرکٹ کی […]

 0  2
ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا ہونے میں چند گھنٹے باقی

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج دمبولا میں ہوگا۔

سری لنکا کے شہر دمبولا میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا آغاز ہوگیا ہے۔ افتتاحی میچ نیپال اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے مگر شائقین کرکٹ کی نظریں پاک بھارت ٹاکرے پر ہیں جس کے لیے آج شام ساڑھے 6 بجے میدان سجے گا۔

28 جولائی تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں لیکن روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والا پاک بھارت میچ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ ہے۔

ویمنز ایشیا کپ میں بھارت کا پاکستان کیخلاف پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں نے چھ میچز کھیلے ہیں جن میں سے گرین شرٹس کو صرف ایک میں فتح ملی ہے جب کہ پانچ میچز بھارت کے نام رہے ہیں۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں بھی بھارت کو واضح برتری حاصل ہے۔ 14 میچز میں سے 11 میں بلیو شرٹس سرخرو رہی جب کہ پاکستان نے صرف تین میں کامیابی حاصل کی۔

ٹورنامنٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو بھارتی ٹیم مضبوط جو نہ صرف آج کے میچ بلکہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے بھی فیورٹ ہے۔

ایشیا کپ سے قبل بھارتی خواتین نے بنگلا دیش کو پانچ صفر سے آوٹ کلاس کیا۔ جنوبی افریقہ سے سیریز ایک ایک سے برابر کی۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم نئی کپتان ندا ڈار کی قیادت میں بھی وننگ ٹریک پر نہ آ سکی۔ 2023 سے اب تک 19 ٹی 20 میچز کھیلے گئے ان میں سے گرین شرٹس نے صرف سات ہی جیتے۔

تاہم پاکستانی کھلاڑی آج تاریخ بدلنے کے موڈ میں ہیں اور بھارتی سورماؤں سے مقابلے کے لیے گرین شرٹس نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی خوب مشقیں کی ہیں۔

پاکستانی کپتان ندا ڈار بھی میچ میں بھارت کے خلاف کامیابی کے لیے پُر عزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کا شوق پاک بھارت میچ دیکھ کر ہی پروان چڑھا۔ اس مقابلے میں ہیرو بننے کا موقع ملتا ہے۔

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا آغاز آج ہو رہا ہے

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow