کیا شیکھر دھون بھارتی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان متھالی سے شادی کرنیوالے ہیں؟

بھارتی ٹیم کے بیٹر شیکھر دھون اور انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق قائد متھالی راج کی شادی کی افواہ پر کرکٹر نے خاموشی توڑ دی۔ آئی پی ایل کے براڈکاسٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں دھون نے بتایا کہ میں نے سنا تھا کہ میں میتھالی راج سے شادی کر رہا ہوں۔ پنجاب کنگز […]

 0  3
کیا شیکھر دھون بھارتی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان متھالی سے شادی کرنیوالے ہیں؟

بھارتی ٹیم کے بیٹر شیکھر دھون اور انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق قائد متھالی راج کی شادی کی افواہ پر کرکٹر نے خاموشی توڑ دی۔

آئی پی ایل کے براڈکاسٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں دھون نے بتایا کہ میں نے سنا تھا کہ میں میتھالی راج سے شادی کر رہا ہوں۔ پنجاب کنگز کے کپتان نے انکشاف کیا کہ انھوں نے جب یہ افواہ سنی تھی تو وہ حیران رہ گئے تھے۔

یہ افواہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی کہ وہ بھارتی خواتین ٹیم کی سابق کپتان میتھالی راج سے شادی کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ سب سے عجیب و غریب افواہوں میں سے ایک تھی جو انھوں نے اپنے بارے میں سنی تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ میتھالی راج اس وقت انڈیا کی ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں گجرات جائنٹس کی مینٹور کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

چیٹ کے دوران، دھون نے دہلی کیپٹلز کے کپتان رشبھ پنت کی بھی تعریف کی جو کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے بھارتی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

دھون کا کہنا تھا کہ میں رشبھ کی تعریف کرنا چاہوں گا جس طرح انھوں نے حادثے کے بعد اپنی ری ہیب کیا اور زخموں سے سنبھل گئے یہ بہت شاندار ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ زبردست صلاحیتوں کے مالک ہیں اور جس طرح سے وہ واپس آئے اور آئی پی ایل میں کھیلے اور پھر بھارتی ٹیم میں شامل ہوئے وہ ناقابل یقین ہے۔ یہ حیرت انگیز ہے اور مجھے اس پر بہت فخر ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow