6 ایونٹس میں قیادت، بابر اعظم ایک ٹرافی بھی نہ جتوا سکے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 5 سال سے قیادت کر رہے ہیں مگر 6 ایونٹ میں ایک بھی ٹرافی نہ جتوا سکے ہیں۔ بابر اعظم موجودہ پاکستانی کرکٹ کا ایک بڑا نام ہے جو 5 سال سے قومی ٹیم کے کپتان ہیں اور انہیں سب سے زیادہ آئی سی سی اور ایشیائی ایونٹس […]

 0  3
6 ایونٹس میں قیادت، بابر اعظم ایک ٹرافی بھی نہ جتوا سکے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 5 سال سے قیادت کر رہے ہیں مگر 6 ایونٹ میں ایک بھی ٹرافی نہ جتوا سکے ہیں۔

بابر اعظم موجودہ پاکستانی کرکٹ کا ایک بڑا نام ہے جو 5 سال سے قومی ٹیم کے کپتان ہیں اور انہیں سب سے زیادہ آئی سی سی اور ایشیائی ایونٹس میں قیادت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے تاہم وہ اب تک قوم کو ایک بھی ٹرافی جیت کر خوشی منانے کا موقع فراہم نہیں کر سکے ہیں۔

بابر اعظم اب تک 2021، 2022، 2024 کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، 2023 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اور گزشتہ دو ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔

کنگ کے نام سے معروف بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا، مگر سیمی فائنل میں کینگروز کی آدھی ٹیم کو 96 رنز پر میدان بدر کرنے کے باوجود یہ میچ آسٹریلیا جیت گیا اور گرین شرٹس ہاتھ مسلتے رہ گئے۔

پھر آیا 2022 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔ پاکستان نے اس میں زمبابوے اور بھارت سے جیتے ہوئے میچز ہارے مگر قدرت کا نظام حرکت میں آیا اور بارش کی مہربانی ہمیں فائنل میں پہنچا گئی لیکن ٹرافی جیتنے کا خواب ادھورا رہا۔ انگلینڈ بازی لے گیا اور ہم پھر خالی ہاتھ وطن واپس آئے۔

ایشیا کپ 2022 میں ہوا تو فائنل میں سری لنکا نے شکست دے کر تیسری بار ایشیا کپ جیتنے کی خواہش کو حسرت میں بدل دیا حالانکہ اس میچ میں بھی پاکستانی بولرز نے 58 رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا تھا مگر اس کے باوجود وہ اسکور بورڈ پر 170 رنز کا ہندسہ سجانے میں کامیاب اور شاہین اس ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

گزشتہ سال ایشیا کپ 2023 میں پاکستان میزبان تھا اور ہائبرڈ ماڈل کی بنیاد پر یہ ٹورنامنٹ کھیلا گیا لیکن اس بار قومی ٹیم فائنل کے لیے بھی کوالیفائی نہ کر سکی۔

ایشیا کپ کے فوری بعد پاکستان ٹیم پڑوسی ملک بھارت پہنچی جہاں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کھیلا گیا اور یہ ایک روزہ عالمی کپ کی تاریخ میں پاکستان کے لیے سب سے برا ایونٹ رہا جب پاکستان پہلی بار کسی ایک ایونٹ میں پانچ میچ ہارا۔

رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے آغاز سے قبل پی سی بی چیئرمین، سلیکشن کمیٹی، کپتان اور ٹیم نے بڑے دعوے کیے جو صرف دعوے ہی رہے۔ ابتدائی میچ میں میزبان امریکا نے سپر اوور میں شکست دے کر دھچکا پہنچایا تو بھارت سے جیتا ہوا میچ ہار کر پاکستان ٹیم نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری۔

کینیڈا سے میچ جیت کر قومی ٹیم کے سپر ایٹ مرحلے تک جانے کی امید جاگی لیکن یہ امید آئرلینڈ اور امریکا کے میچ میں ہونے والی بارش اپنے ساتھ بہا کر لے گئی کیونکہ میچ نہ ہونے کی وجہ سے بھارت کے بعد امریکا نے اس گروپ سے سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا اور پاکستان حسرت سے سب تکتا رہ گیا۔

ڈومیسٹک کرکٹ کو تالے لگا دیں، اگر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ سینیئر تجزیہ کار نے کیا کہا؟

آج پاکستان ٹیم رسمی طور پر آئرلینڈ سے ورلڈ کپ میں اپنا آخری میچ کھیل رہی ہے جس کے بعد ٹیم خالی ہاتھ وطن واپس لوٹے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow