شبھمن گل سے شادی کی افواہوں پر ردھیما نے خاموشی توڑ دی
بھارتی کرکٹر شبھمن گل سے شادی کی افواہوں پر اداکارہ ردھیما پنڈت نے خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ و ماڈل ردھیما پنڈٹ نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ وہ بھارتی کرکٹر شبھمن گل کے ساتھ رواں سال دسمبر مین شادی کررہی ہیں۔ حالیہ انٹرویو کے دوران ردھیما سے میزبان […]
بھارتی کرکٹر شبھمن گل سے شادی کی افواہوں پر اداکارہ ردھیما پنڈت نے خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ و ماڈل ردھیما پنڈٹ نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ وہ بھارتی کرکٹر شبھمن گل کے ساتھ رواں سال دسمبر مین شادی کررہی ہیں۔
حالیہ انٹرویو کے دوران ردھیما سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا وہ شبھمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی ہیں؟
ردھیکا پنڈت نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا پہلی بات تو یہ کہ میں انھیں جانتی تک نہیں ہوں۔ میرا خیال ہے کہ وہ ایک حیرت انگیز کھلاڑی ہیں لیکن میں انہیں نہیں جانتی۔
جب میں کبھی ان سے ملوں گی تو مجھے یقین ہے کہ ہم لوگ اس بارے میں ہنسیں گے۔ میرا خیال ہے کہ وہ بہت زیادہ کیوٹ ہیں، لیکن بدقسمتی سے ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
اس سے قبل سوشل میڈیا صارفین نے ان افواہوں کو اداکارہ کی جانب سے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا گیا۔
اس پر اداکارہ نے ردعمل دیتے ہوئےکہا تھا کہ یہ سراسر بے بنیاد بات ہے، میں تو شبھمن گل کو جانتی تک نہیں ہوں، جو سچ ہے مجھے پتہ ہے۔ مجھے اگر اس قسم کا پبلسٹی اسٹنٹ کرنا ہوتا تو میں ‘ بگ باس’ میں کرکے باآسانی شہرت حاصل کرلیتی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شبھمن کا نام سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اور اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ بھی جوڑا جا چکا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟