بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں سنجے لیلا کا واحد دوست کون ہے؟

بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے انڈسٹری کے ایک خان کو اپنا واحد دوست مانتے ہیں۔ بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں، ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اب سلمان خان کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بات کی، انہوں نے بتایا کہ دونوں نے ایک ساتھ فلم’’ […]

 0  3
بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں سنجے لیلا کا واحد دوست کون ہے؟

بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے انڈسٹری کے ایک خان کو اپنا واحد دوست مانتے ہیں۔

بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں، ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اب سلمان خان کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بات کی، انہوں نے بتایا کہ دونوں نے ایک ساتھ فلم’’ انشاء اللہ‘‘ میں کام کیا تھا لیکن تخلیقی اختلافات کی وجہ سے اس فلم کو روک دیا گیا۔

بالی ووڈ کے ہدایتکار نے کہا کہ اس انڈسٹری میں صرف سلمان خان ہی میرا واحد دوست ہے، ہم فلم ’انشااللہ‘ نہیں بناسکے لیکن اس کے بعد بھی وہ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑا تھا، وہ مجھے کال کرکے میرا حال پوچھتا اور کہتا تھا کہ تم ٹھیک ہو؟ کسی چیز کی ضرورت تو نہیں۔

سنجے لیلا نے کہا کہ میں سلمان خان کے مزاح سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں، وہ مجھے 3 یا 5 ماہ بعد کال کرتا ہے لیکن وہ کال صرف میری خیریت دریافت کرنے کے لیے ہوتی ہے انہیں فلم کی پرواہ نہیں وہ بس یہ پوچھا کیا آپ ٹھیک ہیں؟

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے کام کو لے کر نوک جھوک ہوئی تو ہم نے ایک دوسرے سے بات کی اور معاملہ سلجھا لیا، میں سلمان خان کی دوستی کے لحاظ سے بہت خوش قسمت ہوں کیوں کہ سلمان میرا ایک واحد دوست ہے جس سے 6 ماہ بعد بھی ملاقات ہو تو ہم وہی سے شروعات کرتے جہاں سے ہم نے چھوڑا تھا۔

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کے انتہائی متوقع پروجیکٹ ’’انشااللہ‘‘ میں سلمان خان اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کرنے والے تھے۔ لیکن اس پروجیکٹ کو 2019 میں روک دیا گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow