ویڈیو: طیارے کے دروازے سے نوجوان نیچے آگرا

جہاز کے عملے کی جانب سے سیڑھی ہٹانے پر نوجوان دروازے سے نیچے آگرا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹڑ) میں سنجے لازار نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی جس میں ایک شخص کو بظاہر ایئرلائن کے مسافر دروازے سے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ […]

 0  5

جہاز کے عملے کی جانب سے سیڑھی ہٹانے پر نوجوان دروازے سے نیچے آگرا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹڑ) میں سنجے لازار نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی جس میں ایک شخص کو بظاہر ایئرلائن کے مسافر دروازے سے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عملہ جہاز سے باہر نکلنے کے لیے استعمال ہونے والی سیڑھی کو کھینچ لیتا ہے۔

عملے کی جانب سے سیڑھی کھینچتے ہی ایک شخص طیارے سے نیچے گر جاتا ہے اور اس کے ہاتھ میں موجود کاغذات بھی اڑ کر بکھر جاتے ہیں۔

مذکورہ شخص کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ انڈونیشیا میں پیش آیا ہے اور عملے کا تعلق ٹرانسنوسا ایئرلائنز سے ہے۔

تاہم انڈونیشین حکام یا ایئرلائن کی جانب سے واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow