شوہر زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے پہنچ گیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک عجیب و غریب معاملے سامنے آیا جہاں شوہر نے اپنی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کیلیے درخواست جمع کروا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ضلع شاملی میں ملزم نے بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کی درخواست دی جو دراصل حیات ہے، ملزم کو […]

 0  3
شوہر زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے پہنچ گیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک عجیب و غریب معاملے سامنے آیا جہاں شوہر نے اپنی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کیلیے درخواست جمع کروا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ضلع شاملی میں ملزم نے بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کی درخواست دی جو دراصل حیات ہے، ملزم کو گرفتار کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

ملزم منگل کے روز نگر پنچایت پہنچا اور شریک حیات کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کی درخواست جمع کروائی۔ اس نے متعلقہ افسران کو بتایا کہ میری بیوی مر چکی ہے اور مجھے اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانا ہے۔

نگر پنچایت نے تصدیق کیلیے انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ درخواست گزار کی اہلیہ حیات اور بالکل صحت مند ہے۔ متعلقہ افسران نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کروائی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ ملزم نے زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کی درخواست کیوں جمع کروائی؟

قوی امکان ہے کہ ملزم نے دوسری شادی کرنے یا پھر کسی طرح سے مالی فائدہ حاصل کرنے کیلیے ایسا کیا ہو۔

اس سے قبل بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک زندہ خاتون کو مردہ قرار دے کر اسے ملنے والی تمام سہولتوں کو چھین لیا گیا تھا۔

یہ کام پنچایت سکریٹری نے کیا تھا۔ متاثرہ خاتون نے ضلع سطح کے افسران کے پاس جا کر نہ صرف اپنے زندہ ہونے کا ثبوت پیش کیا بلکہ سرکاری منصوبوں میں اپنا نام جوڑنے کی گزارش بھی کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow