بارش میں چھت پر ریل بنانے والے لڑکی کے ساتھ دہشت ناک واقعہ، ویڈیو وائرل
بہار: بھارت میں ایک لڑکی بارش کے دوران ریل بنانے کے لیے چھت پر گئی لیکن اسے ایک دہشت ناک حادثے سے دوچار ہونا پڑا۔ بھارتی ریاست بہار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک لڑکی نظر آتی ہے جو بارش میں چھت پر ریل بنا رہی تھی کہ اس […]
بہار: بھارت میں ایک لڑکی بارش کے دوران ریل بنانے کے لیے چھت پر گئی لیکن اسے ایک دہشت ناک حادثے سے دوچار ہونا پڑا۔
بھارتی ریاست بہار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک لڑکی نظر آتی ہے جو بارش میں چھت پر ریل بنا رہی تھی کہ اس کے سامنے اچانک آسمانی بجلی گر گئی۔
بھارت کی کئی ریاستوں میں بارشوں کا سیزن چل رہا ہے، لوگ بارشیں شروع ہوتے ہی اسے خوب انجوائے کرتے ہیں، بہت سارے لوگ ریل اور ویڈیوز بھی بناتے ہیں۔
بہار کے علاقے سیتامڑی کے ایسے ہی ایک واقعے میں ایک لڑکی گھر کی چھت پر گئی اور ڈانس کرتے ریل بنانے لگی، کہ اچانک ایک ہولناک دھماکے کے ساتھ اس کے سامنے چند قدم کے فاصلے پر آسمانی بجلی گر گئی۔
یہ منظر دیکھ کر لڑکی دہشت زدہ ہو کر نیچے بھاگ گئی، ویڈیو میں یہ دہشت ناک منظر ریکارڈ ہو گیا، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟