ویڈیو: ریسٹورنٹ میں‌ کھانے کے دوران پنکھا پھٹ کر فیملی پر گرنے کا دہشت ناک منظر

بنکاک میں ایک فیملی کھانے کے لیے ریسٹورنٹ گئی، ابھی وہ میز پر بیٹھے کھانے میں مگن تھے کہ اچانک وہ ہو گیا جو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے ایک ریسٹورنٹ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دیوار گیر پنکھا پھٹ کر گاہک […]

 0  2

بنکاک میں ایک فیملی کھانے کے لیے ریسٹورنٹ گئی، ابھی وہ میز پر بیٹھے کھانے میں مگن تھے کہ اچانک وہ ہو گیا جو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے ایک ریسٹورنٹ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دیوار گیر پنکھا پھٹ کر گاہک پر گرنے کا دہشت ناک منظر ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ 23 جون کا واقعہ ہے جب ایک ریسٹورنٹ میں ایک فیملی کھانے کی میز پر بیٹھی کھانا کھا رہی تھی، اچانک دیوار پر لگا ہوا پنکھا دیوار سے الگ ہوا، اور پھٹ کر میز پر آ گرا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیملی نے پہلے تو شکایت کی کہ پنکھے کا رخ ان کی طرف نہیں ہے، جب اس کا رخ درست کیا گیا تو اس دوران بچہ رونے لگا، جس پر والدہ نے اسے اسٹرالر میں ڈالا اور بیٹھنے سے پہلے پلیٹ درست کرنے لگی۔

بارش میں چھت پر ریل بنانے والے لڑکی کے ساتھ دہشت ناک واقعہ، ویڈیو وائرل

عین اسی لمحے پہلے تو پنکھے کا آگے والا کور اڑ کر اسے لگا، اور پھر پورا پنکھا دیوار سے اکھڑ کر نیچے میز پر آ گرا۔

خوش قسمتی سے پنکھا گرنے سے اس خاندان کو تو کوئی چوٹیں نہیں آئیں تاہم، دوسری میز پر بیٹھے ایک شخص کو پروپیلر لگنے سے گہری چوٹ آئی، جس پر اسے 4 ٹانکے لگانے پڑے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow