یوٹیوبر نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران لگژری گاڑی تباہ کردی؟ ویڈیو وائرل

امریکا میں معروف یوٹیوبر جیک ڈوہرٹی کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ دکھاتے ہوئے لگژری گاڑی تباہ ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میامی میں یوٹیوبر جیک ڈوہڑتی گیلی سڑک پر اسٹنٹ دکھا رہے ہیں جب ان کی لگژری گاڑی حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگئی، میک لارین 570 ایس کی قیمت […]

 0  1
یوٹیوبر نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران لگژری گاڑی تباہ کردی؟ ویڈیو وائرل

امریکا میں معروف یوٹیوبر جیک ڈوہرٹی کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ دکھاتے ہوئے لگژری گاڑی تباہ ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میامی میں یوٹیوبر جیک ڈوہڑتی گیلی سڑک پر اسٹنٹ دکھا رہے ہیں جب ان کی لگژری گاڑی حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگئی، میک لارین 570 ایس کی قیمت دو لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 20 سالہ انفلوئنسر میامی کی بارش کے باعث گیلی ہونے والی سڑک پر گاڑی دوڑا رہے ہیں اس دوران وہ موبائل پر نظر ڈالتے ہیں تو گاڑی بے قابو ہوکر سائیڈ میں لگی گارڈ ریل سے ٹکرا جاتی ہے۔

گاڑی پر کنٹرول کھونے کے بعد جیک ڈوہڑتی کو چیختے ہوئے دیکھا گیا اور پھر حادثہ پیش آگیا، خوش قسمتی سے یوٹیوبر حادثے میں محفوظ رہے لیکن کیمرہ مین کو معمولی زخم آئے۔

جیک کو حادثے کے دوران یہ کہتے سنا گیا کہ ’میرے سارے پیسے ڈوب گئے‘ پھر وہ ایک شخص کی طرف متوجہ ہوکر اس سے پوچھتے ہیں کہ کیا تم ٹھیک ہو؟

جیسے ہی وہاں پر موجود لوگ ان کی مدد کے لیے پہنچے تو جیک نے ان میں سے ایک شخص کو کیمرا پکڑایا اور ریسکیو کے عمل کو فلمانے لگ گئے۔

یوٹیوبر کا ویڈیو کلپ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو مداحوں نے ان کے ساتھ ہمدردی کرنے کے بجائے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مداحوں کی جانب سے نشاندہی کی گئی کہ وہ حادثے سے چند سیکنڈ قبل اپنا فون استعمال کررہے تھے اور حادثے کے بعد بھی لائیو اسٹریمنگ کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ کیمرہ مین کو طبی امداد کی ضرورت تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow