کینسر کے کیسز سامنے آنے کے بعد نیوزی لینڈ میں بھارتی مسالوں کی نگرانی شروع

نئی دہلی: نیوزی لینڈ اُن ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جو بھارت کی بڑی مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے تیارکردہ مسالہ پراڈکٹس کی کڑی نگرانی کررہے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان پراڈکٹس کے استعمال سے کینسر کی بیماری ہونے کی اطلاعات گردش کررہی ہیں۔ […]

 0  6
کینسر کے کیسز سامنے آنے کے بعد نیوزی لینڈ میں بھارتی مسالوں کی نگرانی شروع

نئی دہلی: نیوزی لینڈ اُن ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جو بھارت کی بڑی مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے تیارکردہ مسالہ پراڈکٹس کی کڑی نگرانی کررہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان پراڈکٹس کے استعمال سے کینسر کی بیماری ہونے کی اطلاعات گردش کررہی ہیں۔

گزشتہ ماہ ہانگ کانگ‘ سنگاپور اور آسٹریلیا نے خبردار کیا تھا کہ ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے بعض پراڈکٹس میں ethylen eoxide زائد پائی گئی ہے۔

اب نیوزی لینڈ فوڈ سیفٹی کی جانب سے بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ ethylen eoxide سے چھاتی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے‘ ڈی این اے‘ دماغ اور اعصابی نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس سے قبل چینی کمپنی کا تیارکردہ ادویات کے خام مال کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا گیا تھا، چینی ساختہ خام مال میں ایتھیلین گلائیکول کی مقدار مقررہ سے زائد ہے۔

پیٹرول کے بجائے پیٹرول پمپ سے پانی آنے کا واقعہ، عوام کا احتجاج

ڈریپ نے ادویات کے غیر معیاری خام کی روک تھام کیلئے بڑا ایکشن لیتے ہوئے چینی کمپنی کا تیارکردہ ادویات کے خام مال کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow