قاتلانہ حملے کے بعد بچے ’’ٹرمپ کی نقل‘‘ کرنے لگے، ویڈیو وائرل
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ دنوں قاتلانہ حملہ ہوا واقعے کے بعد ٹرمپ کے ردعمل کی بچے بھی نقل کرنے لگے۔ سابق امریکی صدر اور رواں سال صدارتی الیکشن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ دنوں پنسلوینیا میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی کے شرکا سے خطاب کے دوران قاتلانہ […]
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ دنوں قاتلانہ حملہ ہوا واقعے کے بعد ٹرمپ کے ردعمل کی بچے بھی نقل کرنے لگے۔
سابق امریکی صدر اور رواں سال صدارتی الیکشن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ دنوں پنسلوینیا میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی کے شرکا سے خطاب کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔
اس حملے وہ معمولی زخمی ہوئے تھے اور گولی ان کے کان سے چھوتی ہوئی گزر گئی تھی۔ اس موقع پر ٹرمپ نے اسٹیج پر زخمی حالت میں مکا لہرایا تھا اور الیکشن مہم کی جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ منظر بچوں میں اس قدر مقبول ہوا کہ اب وہ بھی اس کی نقل کرنے لگے۔ افریقی ملک یوگینڈا میں بچوں کے ایک گروپ نے اس پورے واقعے کی نقل بالکل اصل کی طرح کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس ویڈیو کے پس منظر میں پنسلوینیا میں قاتلانہ حملے کے اصل واقعے کی حقیقی آڈیو کا استعمال کیا گیا ہے جب کہ بچوں کا ایک گروپ اس پورے منظر کی نقل کرتا ہے۔ ویڈیو میں ایک بچے کو ٹرمپ کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
جس طرح حقیقی واقعے میں ٹرمپ کو سیکرٹ سروس کے اہلکار گھیر لیتے ہیں اسی طرح ویڈیو میں ٹرمپ کی سیکرٹ سروس کے روپ میں کھیلنے والے بچوں نے نقلی گولیوں کے جواب میں اپنی نقلی رائفلوں سے ٹرمپ کو تیزی سے گھیر لیا جب کہ ٹرمپ کا کردار ادا کرنے والے بچے کو گارڈز کے ہجوم کے درمیان اٹھ کر فائٹ کا نعرہ لگاتے اور مکا بلند کرتے دکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب تک لاکھوں کمنٹس آ چکے ہیں اور لوگ دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟