ویڈیو : زبان سے 57 پنکھے روکنے کا عالمی ریکارڈ

بھارت میں ایک شخص نے پنی زبان سے 57پنکھے روک کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا جس کے بعد اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔ دنیا میں چھوٹی عمر سے لے کر بڑھاپے کو پہنچنے والے افراد اپنے دلچسپ کارناموں کی بدولت اپنے نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں […]

 0  0
ویڈیو : زبان سے 57 پنکھے روکنے کا عالمی ریکارڈ

بھارت میں ایک شخص نے پنی زبان سے 57پنکھے روک کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا جس کے بعد اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

دنیا میں چھوٹی عمر سے لے کر بڑھاپے کو پہنچنے والے افراد اپنے دلچسپ کارناموں کی بدولت اپنے نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیتے ہیں جو خود سے کوئی نہ کوئی کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی کارنامہ ایک بھارتی اسٹنٹ مین کرنیتی کمار پینیکرا نے انجام دیا جس نے ایک منٹ میں اپنی زبان سے 57 برقی پنکھوں کو روک کرعالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

کرنیتی کمار پینیکرا، جنہیں “ڈرل مین” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے یہ چیلنج اٹلی کی ٹی وی سیریز “لو شو ڈی ریکارڈ” کے سیٹ پر میلان میں پورا کیا۔ ویہ اس سے قبل بھی کئی گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow