وزیراعلیٰ کے پی کا اپنی جیب سے ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان
پشاور: وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ارشد ندیم کو اپنی جیب سے 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے انعام اپنی جیب سے […]
پشاور: وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ارشد ندیم کو اپنی جیب سے 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے انعام اپنی جیب سے دوں گا، نوجوان پاکستان کا مستقبل اور ہماری امید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کوصوبے کے دیر اضلاع کے برابرلیکرآئیں گے، اس حکومت میں کوئی یہ نہیں کہہ سکےگا کہ ضم اضلاع پیچھےرہ گئے۔
علی امین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے کھیلوں کی طرف لائیں، اسپورٹس آپ کو مقابلہ کرنا سکھاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اسپورٹس مین ہے اس لیے قربانی دے رہا ہےاور ڈٹا ہوا ہے۔
علاوہ ازیں پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کراچی پہنچے ہیں وہ گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقد تقریب میں شرکت کریں گے۔
ارشد ندیم خصوصی طیارے کے ذریعے فیصل بیس پہنچے ہیں، ان کے ساتھ کوچ بھی موجود ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟