جشن آزادی پر گوگل کا ڈوڈل بھی پاکستانیوں کی خوشیوں میں شامل
پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر سرچ انجن گوگل بھی پاکستانیوں کی خوشیوں میں شامل ہوگیا۔ سرچ انجن گوگل اکثر و بیشتر مختلف ممالک کے تہوار اور جشن آزادی کی مناسبت سے اپنے ڈوڈل کو تبدیل کرتا ہے اور ان ممالک کی خوشیوں میں شامل ہوتا ہے۔ گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کے […]
پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر سرچ انجن گوگل بھی پاکستانیوں کی خوشیوں میں شامل ہوگیا۔
سرچ انجن گوگل اکثر و بیشتر مختلف ممالک کے تہوار اور جشن آزادی کی مناسبت سے اپنے ڈوڈل کو تبدیل کرتا ہے اور ان ممالک کی خوشیوں میں شامل ہوتا ہے۔
گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کے یوم آزادی پر بھی تبدیل کیا ہے۔
آج گوگل نے آزادی کے دن کو نا صرف سبز ہلالی پرچم بلکہ پاکستان کے مشہور آم اور ٹرک آرٹ سے سجایا ہے۔
جب کوئی بھی اس سرچ انجن کو استعمال کرنے کیلئے کھولے گا تو اسے یہ ڈوڈل نظر آئے گا اور اسے کلک کرنے پر یہ گوگل کے مین پیج پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت آم کا سیزن جاری ہے اور دنیا بھر میں پاکستانی آموں کو خاص اہمیت حاصل ہے جب کہ پاکستان کے ٹرک آرٹ نے بین الاقوامی سطح پر کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟