’کراچی کے لوگوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں ابھی جیولن مل جائے تو عالمی ریکارڈ بنادوں‘
کراچی: قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں شائقین کو دیکھ کر اتنا خوش ہوں کہ ابھی جیولن مل جائے تو عالمی ریکارڈ بنادوں۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کا گرینڈ شو جاری ہے اس موقع پر قومی ہیرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور گلوکار عاطف اسلم، فاروق ستار ودیگر […]
کراچی: قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں شائقین کو دیکھ کر اتنا خوش ہوں کہ ابھی جیولن مل جائے تو عالمی ریکارڈ بنادوں۔
کراچی میں گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کا گرینڈ شو جاری ہے اس موقع پر قومی ہیرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور گلوکار عاطف اسلم، فاروق ستار ودیگر بھی موجود ہیں۔
ارشد ندیم نے کہا کہ کراچی میں اتنا بڑا کراؤڈ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، اتنا خوش ہوں کہ ابھی جیولن مل جائے تو ورلڈ ریکارڈ بنادوں، کراچی والوں کو دیکھ کر میرا دوبارہ عالمی ریکارڈ بنانے کا دل چاہ رہا ہے۔
قومی ہیرو نے کہا کہ ابھی جیولن دے دیں ایک اور ریکارڈ توڑ دوں گا۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہریوں نے ارشد ندیم کا شاندار استقبال کیا، فخر پاکستان اور شیر پاکستان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی والدہ کے لیے ستارہ امتیاز کا اعلان کرتا ہوں، ان کے کوچ بھی ستارہ امتیاز دیا جائے گا، ارشد ندیم کو آج سے ہم شیر پاکستان کا لقب دے رہے ہیں۔
قومی ایتھلیٹ نے کہا کہ ارشد ندیم کے لیے بیس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، انہوں نے یوم آزادی کا مزہ ایک ہزار گنا زیادہ کردیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟