سری لنکن ویمنز نے بھارت کیخلاف نئی تاریخ رقم کر دی
سری لنکن ٹیم ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کی نئی چیمپئن بن گئی۔ بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ میزبان سری لنکا نے فائنل میں سورماؤں کو آٹھ وکٹ سے آؤٹ کلاس کر دیا۔ ڈمبولا میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں سری لنکا نے ایک سو چھیاسٹھ رنز کا ہدف آٹھ گیند […]
سری لنکن ٹیم ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کی نئی چیمپئن بن گئی۔
بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ میزبان سری لنکا نے فائنل میں سورماؤں کو آٹھ وکٹ سے آؤٹ کلاس کر دیا۔
ڈمبولا میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں سری لنکا نے ایک سو چھیاسٹھ رنز کا ہدف آٹھ گیند پہلےحاصل کر لیا۔ ہرشیتھا نےانہتر رن کی میچ وننگ اننگز کھیلی جب کہ کپتان چماری اتھاپتھو نےنصف سنچری بنائی۔
بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کر کے چھ وکٹ پر ایک سو پینسٹھ رن بنائےتھے جس کے جواب میں سری لنکا نے کامیابی سے ہدف صرف 2 وکٹوں پر پورا کر لیا۔
اس جیت کے ساتھ ہی سری لنکا نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ایشیا کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟