میں کبھی منہ نہیں دھوتی، اداکارہ ونیزہ احمد نے خوبصورتی کا راز بتا دیا
ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں کبھی منہ نہیں دھوتی، انہوں نے بتایا کہ البتہ میرے بیگ میں موئسچرائزر ہر وقت موجود ہوتا ہے۔ جدید دور میں چمکدار اور صحت مند جلد رکھنا ہر کسی کا خواب ہے، جو بڑھتی ہوئی آلودگی اور مصروف طرز زندگی […]
ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں کبھی منہ نہیں دھوتی، انہوں نے بتایا کہ البتہ میرے بیگ میں موئسچرائزر ہر وقت موجود ہوتا ہے۔
جدید دور میں چمکدار اور صحت مند جلد رکھنا ہر کسی کا خواب ہے، جو بڑھتی ہوئی آلودگی اور مصروف طرز زندگی کے باعث مشکل ہے۔
جلد کی حفاظت اور دیکھ بھال بہت ضروری ہے کیوں کہ یہ صرف خوبصورتی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ اس کا صحت کے ساتھ گہرا رشتہ ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ماضی کی مقبول ترین ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے خواتین کو جلد کی حفاظت سے متعلق بہترین اور کارآمد مشورے دیئے۔
انہوں نے بتایا کہ جلد کی حفاظت کیلئے قدرتی چیزیں زیادہ استعمال کرنی چاہئیں اس سے جلد زیادہ بہتر رہتی ہے اور چہرے پر لگانے کیلئے موئسچرائزر سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ آئلی اسکن کو بھی موئسچرائزر کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موئسچرائزر لگانے سے پہلے چہرے کو گیلا کرنا ضروری ہے، ہائیڈریشن کیلئے میں روز واٹر استعمال کرتی ہوں میں نے ٹونر کبھی استعمال نہیں کیا، اور میک اپ کرنے سے پہلے یا بعد میں میں منہ نہیں دھوتی، البتہ وضو کرنے کی بات علیحدہ ہے۔
اداکارہ ونیزہ احمد نے خواتین کو مشورہ دیا کہ اسکرب کرنے کیلئے چینی اور شہد کو ملا کر اسے اپنے چہرے پر لگائیں اس سے وائٹ ہیڈز ختم ہوجائیں گے اس کے علاوہ یہ چہرے کی چمک کیلئے بھی بہت کار آمد ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟