بالی وڈ فلمیں بنانا نہیں چاہتا بلکہ 500 سے 800 کروڑ کمانا چاہتا ہے!

بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ہدایت کار کا ماننا ہے کہ بالی وڈ فلمیں بنانا نہیں چاہتا بلکہ 500 سے 800 کروڑ روپے کمانا چاہتا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران ہدایت کار انوراگ کیشپ نے نشاندہی کی کہ کس طرح تجارتی کامیابی حاصل کرنے کے لیے تخلیقی صلاحیتیں متاثر ہورہی ہیں، انھوں نے کہا کہ […]

 0  3
بالی وڈ فلمیں بنانا نہیں چاہتا بلکہ 500 سے 800 کروڑ کمانا چاہتا ہے!

بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ہدایت کار کا ماننا ہے کہ بالی وڈ فلمیں بنانا نہیں چاہتا بلکہ 500 سے 800 کروڑ روپے کمانا چاہتا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ہدایت کار انوراگ کیشپ نے نشاندہی کی کہ کس طرح تجارتی کامیابی حاصل کرنے کے لیے تخلیقی صلاحیتیں متاثر ہورہی ہیں، انھوں نے کہا کہ میں نے اکثر دیکھا ہے کہ کامیابی کا کوئی بہتر پھل ملنے کے بجائے یہ اس سے زیادہ تباہ کر دیتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب ’سیرات‘ جیسی فلم نے 100 کروڑ روپے کمائے تو میں نے ناگراج منجولے جو میرے دوست ہیں ان سے کہا کہ مراٹھی سنیما اب ختم ہو چکی ہے کیونکہ اب کوئی بھی فلم کی کہانی پر دھیان نہیں دے رہا وہ 100 کروڑ روپے کمانا چاہتا ہے۔

انوراگ کیشپ کا کہنا تھا کہ ہماری ہندی فلم انڈسٹری کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے کہ وہ اب 500 سے 800 کروڑ روپے کمانا چاہتے ہیں فلمیں بنانا نہیں چاہتے۔

اس کے لیے آپ کو پہلے اپنی فلموں کو گونگا بہرا کرنا ہوگا اور اپنی کہانی کو قربان کرنا ہوگا، اب ہر کوئی پان انڈیا ٹرینڈ کی تقلید میں لگا ہوارہا ہے۔ اگر آپ 10 پان انڈیا فلمیں دیکھیں تو سب ایک جیسی ہی نظر آئیں گی۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کی فلمیں بنانے سے انڈسٹری کو کبھی فائدہ نہیں پہنچتا کیونکہ یہ فلمیں بڑے پیمانے پر پیسہ کما کردیتی ہیں۔

انوراگ کیشپ نے کہا کہ اس طرح کی ایک یا دو فلمیں سینما میں ہٹ ہوجائیں گی پھر سب ہی ایسی فلموں کی کاپی کریں گے، اور پھر سب کچھ فلاپ ہو جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow