سعدیہ کو رات گئے کلاس فیلو سے بات کرنے پر تھپڑا مارا، صبا فیصل کا انکشاف
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بیٹی سعدیہ کو زندگی میں صرف ایک بار ہی تھپڑا مارا تھا۔ اداکارہ صبا فیصل نے بیٹی سعدیہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے بچوں پر سختی کرنے سے متعلق سوال […]
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بیٹی سعدیہ کو زندگی میں صرف ایک بار ہی تھپڑا مارا تھا۔
اداکارہ صبا فیصل نے بیٹی سعدیہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے بچوں پر سختی کرنے سے متعلق سوال کیا جس پر اداکارہ بیٹی سے متعلق واقعے کو بیان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں بچے اپنے کمرے میں ہوتے تھے میں راتوں کو اٹھ کر بچوں کے کمروں میں چھاپے مارتی تھی اور دیکھتی تھی کہ کوئی فون پر تو بات نہیں کررہا، ان دنوں سعدیہ کالج میں ہوتی تھی، میں رات تو اٹھی تو اس دن چھاپہ مارنے کا کوئی ارادہ نہیں تھی جب باتھ روم جانے لگی تو لاؤنج میں دیکھا کہ کورڈ لیس نہیں ہے، بچوں کے کمروں میں دیکھا تو تینوں سو رہے ہیں پھر کورڈلیس کہاں گیا؟
صبا فیصل کا کہنا تھا کہ جب سعدیہ کا بستر دیکھا تو لحاف کے نیچے تکیہ تھا اور یہ موجود نہیں تھی، میں سوچنے لگی کہ سعدیہ کہاں گئی، یہ باتھ روم میں تھیں اور نلکہ کھلا ہوا تھا، میں نے یہ نہیں سوچا کہ بچے اٹھ جائیں گے رات کے تین بجے دروازہ بجانا شروع کردیا، سعدیہ نے کہا جی اماں، میں نے کہا دروازہ کھولو۔
اداکارہ کے مطابق سعدیہ نے ریگ کے اوپر کورڈلیس چھپا کر دروازہ کھولا تو میں نے پوچھا کہ فون کہاں ہے، یہ کہنے لگی جی اماں، میں نے تھپڑ مار دیا، اور پوچھا کورڈلیس کہاں ہے کس سے بات کرہی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ سعدیہ کالج میں پڑھ رہی تھیں اور اپنے کلاس فیلو فیصل سے بات کررہی تھیں، بس وہ تھپڑ میں نے زندگی میں اسے مارا تھا اس کے علاوہ کوئی پابندی نہیں لگائی۔
صبا فیصل نے بتایا کہ میں نے پوچھا کہ کون ہے پھر سعدیہ نے مجھے فیصل کے بارے میں سب بتایا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟