کار فنانس یا نقد ادائیگی : کون سا طریقہ بہتر ہے؟

موجودہ دور میں گاڑیوں کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ایک معقول آمدنی رکھنے والے شہری کیلئے کار خریدنا ایک خواب سا بن گیا ہے۔ بینکوں کی سخت شرائط اور مہنگی گاڑیوں کی وجہ سے قسطوں پر نئی گاڑی خریدنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اب اس بات کا تعین کرنا کہ آپ […]

 0  1
کار فنانس یا نقد ادائیگی : کون سا طریقہ بہتر ہے؟

موجودہ دور میں گاڑیوں کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ایک معقول آمدنی رکھنے والے شہری کیلئے کار خریدنا ایک خواب سا بن گیا ہے۔

بینکوں کی سخت شرائط اور مہنگی گاڑیوں کی وجہ سے قسطوں پر نئی گاڑی خریدنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اب اس بات کا تعین کرنا کہ آپ گاڑی کو فنانس کریں گے یا نقد ادائیگی کرکے حاصل کریں گے یہ ایک اہم فیصلہ ہے جو آپ کے طویل مدتی مالی معاملات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

یہ انتخاب بظاہر تو سیدھا سادہ سا لگتا ہے لیکن گاڑی لینے کیلئے آپ کی ذاتی مالی حیثیت، گاڑی کی قیمت اور آپ کے طویل مدتی مالی مقاصد سمیت کئی عوامل کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

گاڑی کی نقد ادائیگی کے فوائد

نقد رقم کی ادائیگی کے عوض گاڑی خریدنے کے متعدد فوائد ہیں۔ سب سے پہلے اور اہم بات یہ کہ آپ کو قرضے پر سود ادا نہیں کرنا پڑتا، جو گاڑی کی مجموعی قیمت کو کافی حد تک کم کرسکتا ہے۔

اس کے علاوہ نقد ادائیگی کرنے سے آپ کو فوری طور پر گاڑی کی ملکیت کے کاغذات مل جاتے ہیں یعنی آپ کو ماہانہ قسطوں کے شیڈول سے منسلک نہیں ہونا پڑتا۔ یہ طریقہ کار ذہنی سکون فراہم کرتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب آپ کو مستقبل میں کسی مجبوری کے تحت گاڑی بیچنے کی ضرورت پڑ جائے۔

لیکن یاد رکھیں!! نقد ادائیگی کے کچھ ممکنہ نقصانات بھی ہیں۔ آپ کو گاڑی کی خریداری کو اس وقت تک ملتوی کرنا پڑسکتا ہے جب تک کہ آپ اس مقصد کیلئے ضروری فنڈز جمع نہ کرلیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ کسی اچھے موقع یا اپنی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے والی گاڑی سے محروم ہوسکتے ہیں۔

مزید برآں، اگر آپ وہ رقم سرمایہ کاری میں لگائیں جو آپ کار کی ڈاؤن پیمنٹ کے لیے استعمال کرنے والے تھے تو آپ کو اس سرمایہ کاری سے ممکنہ طور پر قرض کی شرح سود سے زیادہ منافع مل سکتا ہے۔

کار فنانسنگ کے فوائد

کار فنانسنگ ان لوگوں کے لیے ایک مفید آپشن ہو سکتا ہے جو خریداری کی رقم کو کسی اور مقصد کے حصول کیلئے خرچ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ کام خاص طور پر اس وقت فائدہ مند ہوتا ہے جب آپ آپ اپنی بچت کو کسی اور مقصد کے لیے محفوظ رکھنا چاہتے ہوں۔

اس کے علاوہ کار فنانسنگ سے آپ اپنا کریڈٹ اسکور بہتر بنا سکتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ وقت پر قرض کی ادائیگیاں کرتے ہیں۔ یاد رکھیں ! ایک بہتر کریڈٹ اسکور آپ کو مستقبل میں دیگر مالی مواقع فراہم کر سکتا ہے، جیسے گھر کی خریداری یا کم شرح سود پر قرضے لینا وغیرہ۔

تاہم، ساتھ ہی کار فنانسنگ کے ساتھ کچھ چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑتا پے۔ اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ آپ کو بقایا قرض پر سود ادا کرنا پڑے گا جو گاڑی کی مجموعی قیمت میں اضافہ کر سکتا ہے۔

خاص طور پر اگر آپ بنک سے طویل مدتی قرضہ لیتے ہیں، اس کے علاوہ اگر آپ گاڑی بیچنے سے پہلے قرض مکمل طور پر ادا نہیں کرتے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ گاڑی کی قیمت سے زیادہ قرضہ واجب الادا ہو، جسے "منفی ایکویٹی” کہا جاتا ہے۔

فیصلہ کرتے ہوئے ان باتوں کو لازمی ذہن میں رکھیں۔ کار فنانس یا نقد ادائیگی کا فیصلہ کرتے وقت درج ذیل عوامل کو مدنظر رکھنا نہایت ضروری ہے

 سب سے پہلے آپ کی مالی حالت :

اپنی آمدنی، اخراجات اور بچت کا جائزہ لیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آیا آپ نقد ادائیگی کر سکتے ہیں یا فنانسنگ ایک زیادہ عملی آپشن ہے۔

گاڑی کی قیمت :

گاڑی کی قیمت آپ کے فیصلے پر بہت زیادہ اثر ڈالے گی۔ اگر گاڑی نسبتاً سستی ہے، تو نقد ادائیگی ممکن ہو سکتی ہے، لیکن زیادہ مہنگی گاڑیوں کے لیے فنانسنگ ضروری ہو سکتی ہے۔

آپ کا کریڈٹ اسکور :

آپ کا کریڈٹ اسکور آپ کو پیش کی جانے والی کار لون کی شرح سود پر اثر انداز ہوگا۔ بہتر کریڈٹ اسکور کم شرح سود کا باعث بن سکتا ہے۔

طویل مدتی مالی اہداف :

مجموعی طور پر اپنے مالی مقاصد کو مدنظر رکھیں اور یہ سوچیں کہ گاڑی کی خریداری آپ کے منصوبوں میں کیسے شامل ہوسکتی ہے۔ اگر آپ گھر کے لیے ڈاؤن پیمنٹ یا کسی اور بڑی خریداری کے لیے بچت کر رہے ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کار کے لیے نقد ادائیگی کو ترجیح دیں۔

آخرکار، کار فنانس یا نقد ادائیگی کا فیصلہ انسان کا ذاتی ہوتا ہے اور آپ کی انفرادی صورتحال پر منحصر ہوتا ہے۔ مذکورہ عوامل کو بغور سمجھ کر، آپ ایک ایسا فیصلہ کر سکتے ہیں جو آپ کے مالی اہداف اور ترجیحات سے ہم آہنگ ہو۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow