پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کپتانی کے فرائض پیٹ کمنز سر انجام دیں گے۔ پاکستان کی قومی ٹیم اگلے ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ میں شین […]

 0  0
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کپتانی کے فرائض پیٹ کمنز سر انجام دیں گے۔

پاکستان کی قومی ٹیم اگلے ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔

آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ میں شین ایبٹ، کوپر کنولی، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جیک فریزر مکگرک، جوش انگلس، مارنوس لابوشین اور گلین میکسویل کینگروز ٹیم میں شامل ہیں۔

میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں اس لیے انہیں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے، چیمپئینز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔

ویمنزٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو شکست دیدی

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز 4، 8 اور 10 نومبر کھیلے جائیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow