جیسن گلیسپی عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ پی سی بی کا اہم بیان
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کوچ جیسن گلیسپی ہیڈ کوچ کے عہدے پر برقرار رہیں گے یا نیہں اس حوالے سے پی سی بی نے واضح کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ جیسن گلیسپی کو عہدے سے نہیں ہٹایا جارہا، سابق آسٹریلوی کرکٹر پاکستان کی ریڈ بال کرکٹ ٹیم کی […]
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کوچ جیسن گلیسپی ہیڈ کوچ کے عہدے پر برقرار رہیں گے یا نیہں اس حوالے سے پی سی بی نے واضح کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ جیسن گلیسپی کو عہدے سے نہیں ہٹایا جارہا، سابق آسٹریلوی کرکٹر پاکستان کی ریڈ بال کرکٹ ٹیم کی کوچنگ جاری رکھیں گے، جنوبی افریقہ سے سیریز میں بھی جیسن گلیسپی کوچ ہوں گے۔
آج ہی سلیکشن کمیٹی کے موجودہ سربراہ اور سابق پاکستانی کرکٹر عاقب جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ بننےکی پیشکش قبول کی تھی۔
گیری کرسٹن کے منظرنامے سے ہٹنے کے بعد عاقب جاوید اپنی سوجھ بوجھ کی وجہ سے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط ترین امیدوار تھے، عاقب دورہ زمبابوے میں ون ڈے ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان جلد کرے گا، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز 24 نومبر سےشروع ہوگی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟