یوٹیوب نے صارفین کیلئے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کرادیا

دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب نے لائیو اسٹریمنگ کرنے والے صارفین کو آمدنی میں اضافے کیلئے ایک بڑی سہولت سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ یوٹیوب جلد ہی اپنا نیا "جیولز” تخلیق کار فیچر متعارف کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جو لائیو اسٹریمنگ کرنے والے صارفین کو ڈیجیٹل […]

 0  2

دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب نے لائیو اسٹریمنگ کرنے والے صارفین کو آمدنی میں اضافے کیلئے ایک بڑی سہولت سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیا ہے۔

یوٹیوب جلد ہی اپنا نیا "جیولز” تخلیق کار فیچر متعارف کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جو لائیو اسٹریمنگ کرنے والے صارفین کو ڈیجیٹل اسٹیکرز خریدنے کی اجازت دے گا جنہیں وہ کسی لائیو اسٹریم کے دوران استعمال کر سکیں گے۔

یوٹیوب جیولز نامی نیا اور دلچسپ خصوصی فیچر ورٹیکل لائیو اسٹریمز کے دوران کریٹیرز کو مزید آمدنی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، ان اسٹیکرز کی خریداری سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک حصہ اسٹریمرز کو دیا جائے گا۔

youtube

سوشل میڈیا ٹوڈے نامی ویب سائٹ کے مطابق ’جیولز‘ ایک ایسی ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے آپ پسندیدہ کریٹیرز کو گفٹ کے طور پر بھیج سکیں گے۔ یہ گفٹ انیمیشن کی شکل میں لائیو زسٹریمرز کی اسکرین پر نظر آئے گا۔

یہ فیچر بنیادی طور پر یوٹیوب کے "سپر چیٹ” اسٹیکرز اور تبصرے کے آپشنز جیسا ہی ہے لیکن جیولز خریدنے میں زیادہ آسانی فراہم کرتے ہیں۔

اس حوالے سے یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب ناظرین ’جیولز‘ کو استعمال کرتے ہوئے گفٹ ارسال کریں گے تو کریٹیرز کو روبیز موصول ہوں گی۔ ایک روبی کے بدلے ایک امریکی سینٹ ملے گا، یعنی 100 روبیز کے بدلے ایک ڈالر ملے گا۔

Live Streaming

رپورٹ کے مطابق صارفین جیولز خرید کر اسٹیکرز پر خرچ کریں گے اور تخلیق کار کو اس سے روبیز حاصل ہوں گے جو بعد میں رقم میں تبدیل ہو جائیں گے اور اگلے تین ماہ تک اہل قرار پانے والے کریٹیرز ان ’جیولز‘ سے ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔

جیولز کا آغاز صرف امریکی چینلز کے لیے ہوگا۔ یوٹیوب پارٹنر پروگرام (وائی پی پی ) میں شامل تمام امریکی تخلیق کاروں کو یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوگا۔

فی الحال صرف امریکی ناظرین جیولز خرید سکیں گے اور گفٹس بھیج سکیں گے، لیکن گفٹس کو دیگر ممالک کے ناظرین بھی لائیو اسٹریمز پر دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر صرف یوٹیوب موبائل ایپ کے عمودی لائیو اسٹریمز پر کام کرے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow