پروٹیز پھر چوکرز ثابت، فائنل میں جیتی بازی ہار دی

جنوبی افریقہ نے اپنے ورلڈ کپ کھیلنے کی 32 سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا لیکن یہاں بھی وہ چوک گئے۔ برج ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کی کشتی فتح کے ساحل کے قریب آکر ڈوب گئی اور انہوں نے خود […]

 0  2
پروٹیز پھر چوکرز ثابت، فائنل میں جیتی بازی ہار دی

جنوبی افریقہ نے اپنے ورلڈ کپ کھیلنے کی 32 سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا لیکن یہاں بھی وہ چوک گئے۔

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کی کشتی فتح کے ساحل کے قریب آکر ڈوب گئی اور انہوں نے خود پر لگا چوکرز کا دھبہ دھونے کا موقع گنوا دیا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں ویرات کوہلی کے شاندار 76 اور اکشر پٹیل کے 47 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ کو 177 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔

بلیو شرٹس نے 14 ویں اوور کے اختتام جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز پر محدود کیا ہوا تھا۔ کریز پر ہنرک کلاسن اور ڈی کاک موجود تھے کہ پھر کلاسن کا بلا چلا اور پروٹیز جیت کے انتہائی قریب پہنچ گئے۔

اکشر پٹیل کے اگلے اوور میں کلاسن نے بولر کی خوب درگت بناتے ہوئے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 24 رنز بٹورے اور اس اوور کے اختتام پر جنوبی افریقہ کو 147 رنز پر پہنچا دیا۔

ویڈیو: ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں کلاسن کا لاٹھی چارج، ایک اوور میں 24 رنز بنائے

جب اکشر کا یہ اوور ختم ہوا تو جنوبی افریقہ کی مشکل آسان ہوگئی تھی اور پانچ اوور میں جیت کے لیے صرف 30 رنز درکار یعنی ایک بال پر ایک رن بنانے کی ضرورت تھی۔

چوکر کے نام سے مشہور پروٹیز جو سیمی فائنل میں اپنا یہ لیبل اتارنے میں کامیاب رہے تاہم فائنل میں آکر پھر چوکڑی بھول گئے۔ 27 گیندوں پر دھواں دار 52 رنز کی اننگ کھیلنے والے کلاسن کے آؤٹ ہوتے ہی جنوبی افریقہ نے جیتی ہوئی بازی ہار دی اور  اور جیت کے انتہائی قریب آتے ہی آنے والے بلے باز آخری 30 گیندوں پر صرف 23 رنز ہی بنا سکے جب کہ اس دوران بھارتی بولرز نے 4 پروٹیز کھلاڑیوں کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

اس موقع پر پروٹیز کو 30 گیندوں پر صرف 30 رنز ہی درکار تھے اور میچ میں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری ہوچکا تھا۔ 17 ویں اوور کے آغاز پر پانڈیا نے کلاسن کو وکٹ کیپر بنتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے بوریا بستر گول کر دیا اور اس کے بعد ڈیوڈ ملر بھی 21 رنز بنا کر چلتے بنے۔ جس کے بعد آنے والے بلے بازوں کے لیے یہ آسان ہدف بھی پہاڑ ثابت ہوا اور مقررہ 20 اوورز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 وکٹوں پر صرف 169 رنز تک محدود رہی۔

واضح رہے کہ فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ویرات کوہلی کی شاندار کارکردگی کی بدولت پروٹیز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر دوسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow